உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Assembly Election Results: اپنی اپنی سیٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں تین موجودہ وزرائے اعلی، دو ریاستوں میں بی جے پی کی ساکھ داو پر

    Assembly Election Results: پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان جاری ہے۔ دریں اثنا خبر ہے کہ تین وزرائے اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، پشکر سنگھ دھامی اور پرمود ساونت اپنی اپنی سیٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان جاری ہے۔ دریں اثنا خبر ہے کہ تین وزرائے اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، پشکر سنگھ دھامی اور پرمود ساونت اپنی اپنی سیٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ ایک طرف اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو زبردست برتری ملتی نظر آ رہی ہے تو وہیں اتراکھنڈ اور منی پور میں بھی بی جے پی آگے ہے۔ انتخابی مرحلے سے گزرنے والی پانچ میں سے چار ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔

      پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی چمکور صاحب اور بھدور دو سیٹوں سے میدان میں ہیں۔ ابتدائی رجحانات میں چنی عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں دونوں سیٹوں سے پیچھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک طرف چمکور صاحب سے عام آدمی پارٹی کے چرنجیت سنگھ آگے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھدور میں بھی اے اے پی کے امیدوار لبھ سنگھ بڑے فرق سے آگے چل رہے ہیں۔

      اتراکھنڈ میں سی ایم دھامی کھٹیما سیٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق سی وزیر اعلی منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد گوا کا چارج سنبھالنے والے پرمود ساونت بھی سنکلم سیٹ سے پیچھے ہیں۔ یہاں کانگریس امیدوار دھرمیش سنگلانی ساونت کو سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔

      ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو اتر پردیش، منی پور، اتراکھنڈ میں زبردست برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم پنجاب عام آدمی پارٹی اور گوا میں کانریس بھی ٹکر دیتی نظر آرہی ۔ ابتدائی اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ یوپی میں ایک بار پھر بی جے پی حکومت اقتدار میں واپس آ رہی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: