Assembly Election Results 2022: ووٹوں کی گنتی کل ، یہاں دیکھئے سب سے پہلے اور سب سے درست نتائج
Election Results 2022 : دس مارچ کو نیوز 18 اردو سمیت نیٹ ورک 18 کے تمام چینلز اور ویب سائٹس پر آپ لائیو نتائج دیکھ سکتے ہیں ۔ نیوز 18 پر آپ کو سب سے تیز اور سب سے درست نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔
Election Results 2022 : دس مارچ کو نیوز 18 اردو سمیت نیٹ ورک 18 کے تمام چینلز اور ویب سائٹس پر آپ لائیو نتائج دیکھ سکتے ہیں ۔ نیوز 18 پر آپ کو سب سے تیز اور سب سے درست نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔
نئی دہلی : اترپردیش میں سمیت پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کل یعنی 10 مارچ کو آئیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے سبھی ریاستوں میں پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکورٹی کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے ۔ جن پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں ، ان میں اترپردیش ، اترا کھنڈ ، پنجاب ، منی پور اور گوا شامل ہیں ۔ ان سبھی ریاستوں میں نتائج کا اعلان ایک ہی دن کیا جائے گا ۔
10 مارچ کو نیوز 18 اردو سمیت نیٹ ورک 18 کے تمام چینلز اور ویب سائٹس پر آپ لائیو نتائج دیکھ سکتے ہیں ۔ نیوز 18 پر آپ کو سب سے تیز اور سب سے درست نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے متعلق تفصیلی رپورٹ اور تجزیے بھی پیش کئے جائیں گے ، جو آپ کیلئے انتخابی نتائج کو آسانی سمجھنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔
بتادیں کہ اترپردیش میں جہاں حکمراں بی جے پی اور اہم اپوزیشن جماعت سماجوادی پارٹی کے درمیان ٹکر ہونے کی امید ہے تو وہیں یوپی میں بی ایس پی ، کانگریس اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی کارکردگی پر بھی لوگوں کی نظریں ہوں گی ۔ تشہیری مہم کے دوران ریاست میں سیاسی لیڈروں کی طرف سے کافی گرما گرمی دیکھنے کو ملی تھی ۔
وہیں اتراکھنڈ میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان اصل مقابلہ ہے ۔ ریاست میں اکثر دونوں پارٹیوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملتی ہے ۔ جو اچھی طرح انتخابی جنگ لڑتا ہے ، جیت اس کو ہی ملتی ہے ۔
ادھر پنجاب میں اس مرتبہ سبھی کی نظریں کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر ٹکی ہوئی ہیں ۔ عام آدمی پارٹی پوری طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہے جبکہ کانگریس اقتدار میں واپسی کرنے کی پوری کوشش کرے گی ۔ وہیں پنجاب کے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ کی پارٹی کا بھی رول اہم ہوسکتا ہے ، جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے میدان میں اتری ہے ۔
منی پور میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن پارٹی کے درمیان ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے جبکہ گوا میں اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے میدان میں اترنے اور عام آدمی پارٹی کی پوری شدت سے انتخابی مہم کی وجہ سے لڑائی دلچسپ ہوگئی ہے ۔ جہاں بی جے پی کی حکومت میں واپسی کی کوشش ہوگی تو وہیں کانگریس الٹ پھیر کرنے کی کوشش کرے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔