جنوبی افریقہ میں سیلاب، چرچ کے اجتماع میں شامل افراد بہہ گئے، کم از کم 9 افراد ہلاک، 8 افراد لاپتہ
’ندی نالوں میں جانے سے گریز کریں۔‘
رابرٹ مولودزی نے کہا کہ ہمارے تمام رہائشی خاص طور پر وہ رہائشی جو اس قسم کی رسومات پر عمل کرتے ہیں، ان ندی نالوں میں جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ جب وہ ان رسومات کو انجام دیتے ہیں تو احتیاط برتیں۔
ریسکیو حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ جنوبی افریقہ میں جوہانسبرگ میں دریائے جوکسکی (Jukskei River) کے کنارے ایک چرچ کے اجتماع کے دوران سیلاب کی وجہ سے کئی افراد بہا گئے، اس دوران کم از کم نو افراد ہلاک اور آٹھ دیگر افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک اور لاپتہ سبھی اس جماعت کا حصہ تھے، جو ہفتے کے روز دریا کے کنارے مذہبی رسومات ادا کر رہی تھی۔
ریسکیو کارکنوں نے اس دن دو متاثرین کی لاشیں ملنے کی اطلاع دی اور جب اتوار کی صبح تلاش اور بحالی کا مشن دوبارہ شروع ہوا تو مزید سات لاشیں ملی۔ راحت کاری کی ٹیمیں لوگوں کی مدد کررہی ہیں اور ان سے تفصیلات حاصل کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی گروہ اکثر دریائے جوکسکی کے کنارے جمع ہوتے ہیں، جو جوہانسبرگ کے مشرق میں الیگزینڈرا (Alexandra) جیسی ماضی کی بستیوں سے گزرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
جوہانسبرگ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان رابرٹ مولودزی نے کہا کہ ہمارے تمام رہائشی خاص طور پر وہ رہائشی جو اس قسم کی رسومات پر عمل کرتے ہیں، ان ندی نالوں میں جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ جب وہ ان رسومات کو انجام دیتے ہیں تو احتیاط برتیں۔
مولودزی نے اتوار کو کہا کہ حکام نے رہائشیوں کو دریا کے کنارے رسومات کے انعقاد کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ہم گزشتہ تین مہینوں سے جوہانسبرگ شہر میں بہت زیادہ بارش کی پیش قیاسی کرچکے ہیں اور اب زیادہ تر ندی نالے بھر چکے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔