ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووند ، پی ایم مودی ، پرنب ، منموہن سنگھ ، سونیا گاندھی نے واجپئی کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے سرجھکاکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 17, 2018 08:19 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کووند ، پی ایم مودی ، پرنب ، منموہن سنگھ ، سونیا گاندھی نے واجپئی کو پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے سرجھکاکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندرمودی ،سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی ،ترقی پسند اتحاد کی چیئرپرسن سونیاگاندھی ،مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ،وزیرخارجہ سشما سوراج ،کئی وزرائے اعلی ،رہنماؤں اور سرکردہ شخصیات نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے جسدخاکی پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اٹل بہاری  واجپئی کا جمعرات کی شام ایمس میں انتقال ہوگیا۔ ان کا جسدخاکی لوگوں کے دیدار کے لئے ان کی سرکاری رہائش گاہ 6،کرشن مینن مارگ پر رکھاگیاہے جہاں انھیں خراج عقیدت پیش کرنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے سرجھکاکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر ان مرلی منوہر جوشی ،سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اور مسٹر کلراج مشر نے بھی مسٹر واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔


بہار کے وزیراعلی نتیش کمار ،مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی ،اڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک ،آسام کے وزیراعلی سربانندسونوال نے بھی مسٹر واجپئی کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

First published: Aug 17, 2018 08:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading