عتیق احمد کو سزا ہونے کے بعد بھی کم نہیں ہو رہے گرگوں کی دہشت، مانگی 2 کروڑ کی پھروتی
عتیق احمد
عتیق احمد کو امیش پال اغوا کیس میں عمر قید کی سزا بھلے ہی ہو گئی ہو، لیکن اس کے گینگ کے ارکان ابھی بھی بے لگام ہیں۔ ان کے پھروتی کے غیر قانونی کاروبار پر لگام نہیں لگ پا رہی ہے۔ پریاگ راج میں ایک خاتون پردھان کے بیٹے محمد اختر سے دو کروڑ کی پھروتی عتیق احمد کے گرگوں نے مانگی ہے۔ پھروتی نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
پریاگ راج: عتیق احمد کو امیش پال اغوا کیس میں عمر قید کی سزا بھلے ہی ہو گئی ہو، لیکن اس کے گینگ کے ارکان ابھی بھی بے لگام ہیں۔ ان کے پھروتی کے غیر قانونی کاروبار پر لگام نہیں لگ پا رہی ہے۔ پریاگ راج میں ایک خاتون پردھان کے بیٹے محمد اختر سے دو کروڑ کی پھروتی عتیق احمد کے گرگوں نے مانگی ہے۔ پھروتی نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ متاثرہ اختر کی شکایت پر پورا مفتی تھانے نے عتیق کے گرگے زید، اس کے بھائی عبید اور 5-6 دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔
دھمکی ملنے کے بعد پردھان کے بیٹے اختر نے پولیس کمشنر رمت شرما سے ملاقات کی اور معاملے کی شکایت بھی کی۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ اس نے الزام لگایا کہ عتیق کے گرگے زید، عبید اور دیگر 5-6 افراد نے اس کی زمین پر قبضہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ دو کروڑ پھروتی مانگا گیا ہے، نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ کمشنر کی ہدایت پر پورا مفتی تھانے کی پولیس نے ہفتہ کو ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زید اور عبید بدنام زمانہ مویشی اسمگلر اور مافیا مظفر کے بھی قریبی ہیں۔ گذشتہ سال ستمبر میں پولیس نے اشتہاری گینگسٹر محمد مظفر کے خلاف قرقی کی کارروائی کو انجام دیا تھا۔ بتادیں کہ چند روز قبل عتیق کے گرگے اسد نے وکیل وقار احمد سے 10 لاکھ پھروتی طلب کیا تھا جس کی ایف آئی آر کریلی تھانے میں درج ہوئی تھی۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔