ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اعظم خاں ، احمد بخاری اور اسدالدین اویسی کےدرمیان ممکنہ سیاسی اتحاد کی تر دید

الہ آباد : سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور کابینی وزیر محمد اعظم خاں ،شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری اور مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ممکنہ سیاسی اتحاد کے خبر نے یو پی کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے

  • ETV
  • Last Updated: Jun 02, 2016 11:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اعظم خاں ، احمد بخاری اور اسدالدین اویسی کےدرمیان ممکنہ سیاسی اتحاد کی تر دید
الہ آباد : سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور کابینی وزیر محمد اعظم خاں ،شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری اور مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ممکنہ سیاسی اتحاد کے خبر نے یو پی کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے

الہ آباد : سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور کابینی وزیر محمد اعظم خاں ،شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری اور مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ممکنہ سیاسی اتحاد کے خبر نے یو پی کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے ، جس کے بعد اب سماجوادی پارٹی وضاحت پیش کرنے لگی ہے ۔

سماج وادی پارٹی نے اس خبر کی تردید کے لئے اپنے پارٹی کے مسلم چہروں کو آگے بڑھا یا ہے۔ سماج وادی پارٹی کی قدآور لیڈراور سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد نے اعظم خان اور سید احمد بخاری کے سیاسی اتحاد کی تردید کرتے ہوئے اسے ناممکنات میں سے قرار دیا ۔

الہ آباد میں پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے عتیق احمد نے کہا کہ اعظم خاں سماج وادی پارٹی سے ناراض نہیں ہیں ۔ امر سنگھ اور بینی پرساد ورما کے پارٹی میں آنے سےاعظم خاں کو کوئی شکایت نہیں ہے ۔ عتیق احمد نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے مسلمان روایتی طور سے سماج وادی پارٹی سے وابستہ ہیں ۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے یوپی میں مسلم اتحاد کی خبر پر کہا ہے کہ ایسا ہونا تو چاہئے ، لیکن اس کی طاقت مسلمانوں کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی۔ انہوں بخاری، اویسی اور اعظم خان کے ساتھ آنے کی خبروں کے بارے میں کہا کہ اس کی حقیقت کی تصدیق اس وقت تک نہیں کی جاسکتی ، جب تک یہ لوگ خود سامنے آکر اس بارے میں کچھ بیان نہیں دیتے ہیں۔ ادھر شاہی فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم نے بھی کہا ہے کہ ان مسلم لیڈران کے ساتھ آنے سے مسلمانوں کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔

First published: Jun 02, 2016 11:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading