عتیق-اشرف قتل کا سنی ہے ماسٹر مائنڈ! بنایا پورا منصوبہ، اسلحہ لایا، لولیش اور ارون کو ایک ساتھ ملا کر کی بڑی واردات
عتیق-اشرف قتل کا سنی ہے ماسٹر مائنڈ! بنایا پورا منصوبہ
عتیق احمد اور اشرف قتل کیس میں اب تک کی تفتیش اور جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سارے واقعے کا ماسٹر مائنڈ سنی ہی تھا۔ لولیش اور ارون کی ملاقات پہلے جیل میں ہوئی تھی۔ یہ دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے تھے جب وہ دونوں ایک ساتھ جیل میں تھے۔
نئی دہلی: عتیق احمد اور اشرف قتل کیس میں اب تک کی تفتیش اور جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سارے واقعے کا ماسٹر مائنڈ سنی ہی تھا۔ لولیش اور ارون کی ملاقات پہلے جیل میں ہوئی تھی۔ یہ دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے تھے جب وہ دونوں ایک ساتھ جیل میں تھے۔ اس کے بعد دونوں ایک اور دوست کے ذریعے سنی کے رابطے میں آئے۔ اس قتل کو کیسے انجام دینا ہے یہ سنی نے طے کیا۔ سنی ہی وہ شخص ہے جس نے قتل کی تمام منصوبہ بندی تیار کی اور اسلحہ بھی فراہم کیا۔
ذرائع کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق سنی کے کہنے پر لولیش اور ارون نے قتل میں سنی کا ساتھ دیا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ سنی کو قتل کرنے کا حکم کسی اور نے دیا یا نہیں؟ کیا سنی کو کسی نے مارنے کا ٹھیکہ دیا اور پھر سنی نے لولیش اور ارون موریہ کو اپنے ساتھ ملایا؟ تاہم ایس آئی ٹی نے عتیق اور اشرف کے قتل میں اپنی جانچ تیز کر دی ہے۔
فی الحال ایس آئی ٹی کی ٹیم ان گواہوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جو قتل کے وقت اسپتال کے احاطے میں موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور بیانات کی بنیاد پر پولیس ان گواہوں سے تمام معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان گواہوں میں اسپتال کا عملہ، کچھ پولیس اہلکار، صفائی کرنے والے اور آس پاس کے لوگ شامل ہیں، جو قتل کے وقت اسپتال کے احاطے میں موجود تھے۔ ان سب سے پولیس لائن میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
وہیں مافیا عتیق کے بھائی اشرف کے قتل سے متعلق بھی بڑا انکشاف ہوا ہے۔ اشرف نے سی جے ایم کورٹ میں ایک درخواست کے ساتھ داخل کردہ حلف نامہ میں جیل سے لانے کے بعد قتل کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔ اشرف نے یہ درخواست عدالت میں دائر کی تھی جس میں وارنٹ بی کی منسوخی کو لیکر ایک عرضی داخل کی تھی۔ اس درخواست میں اشرف نے پریاگ راج پولیس کو اپنی جان کے خطرے کے بارے میں بتایا تھا۔ اشرف نے لکھا تھا کہ عدالتی حکم کی آڑ میں اسے ریمانڈ پر لے کر قتل کیا جا سکتا ہے۔ اشرف نے کہا تھا کہ اس کی پیشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔