چار دن کی حراستی ریمانڈ میں عتیق احمد اور اشرف کے تینوں قاتل، ایس آئی ٹی اب اگلوائے گی سارے راز

چار دن کی حراستی ریمانڈ میں عتیق احمد اور اشرف کے تینوں قاتل

چار دن کی حراستی ریمانڈ میں عتیق احمد اور اشرف کے تینوں قاتل

Atique-Ashraf Murder: پولیس تینوں ملزمین، لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کو پرتاپ گڑھ جیل سے سخت سیکورٹی کے درمیان سی جے ایم کورٹ لے کر پہنچی تھی۔ سی جے ایم ڈی کے گوتم کی عدالت نے سماعت کے بعد حراستی ریمانڈ منظور کیا۔ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس ملزمین کو 23 اپریل کو عدالت میں پیش کرے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Allahabad, India
  • Share this:
    پریاگ راج: سی جے ایم عدالت نے بدھ کے روز مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے تینوں قاتلوں کا حراستی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ایس آئی ٹی نے تینوں ملزمین کا چار دن کا ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ ویسے، ایس آئی ٹی نے سی جے ایم کورٹ میں عرضی داخل کرکے 7 دن کی حراستی ریمانڈ کی مانگ کی تھی۔ اب ایس آئی ٹی ملزمین کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کرے گی اور کرائم سین کو بھی ریکریٹ کرے گی۔

    عتیق اشرف قتل کیس میں ایس آئی ٹی غور و خوض کے ذریعے شواہد اکٹھے کرے گی اور کرائم سین کو دوبارہ بنائے گی۔ آج شام موتی لال نہرو ڈیویژنل اسپتال کالون لے جا کر ایس آئی ٹی کرائم سین کو ریکریٹ کر سکتی ہے۔ ایس آئی ٹی نے عدالت کی اجازت سے تینوں ملزمین کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔

    اب چین نہیں، ہندوستان ہے دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک، جانیں کتنی ہے آبادی؟

    سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کی حفاظت کےلئے اقدامات، سعودی عرب اوریو اےای نے ہندوستان کی مدد کادلایا یقین

    اس سے پہلے پولیس تینوں ملزمین، لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کو پرتاپ گڑھ جیل سے سخت سیکورٹی کے درمیان سی جے ایم کورٹ لے کر پہنچی تھی۔ سی جے ایم ڈی کے گوتم کی عدالت نے سماعت کے بعد حراستی ریمانڈ منظور کیا۔ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس ملزمین کو 23 اپریل کو عدالت میں پیش کرے گی۔ ملزمین کی پیشی کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ میں سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے۔

    قتل کے امکان کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تینوں ملزمین کو سخت سکیورٹی کے درمیان عدالت کے احاطے سے باہر نکالا۔ پولیس کو انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سے حملے کی اطلاع ملی تھی۔ اس لیے پولیس نے کوئی غفلت نہیں برتی۔ بتا دیں کہ ملزمین نے 15 اپریل کی شام علاج کے لیے کالون اسپتال گئے مافیا عتیق احمد اور اشرف کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: