ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بے نامی لین دین کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی بڑی کارروائی ، 600 کروڑ کی جائیدادیں قرق

نکم ٹیکس محکمہ نے بے نامی لین دین (انسداد) ترمیمی قانون 2016کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 23مئی تک 600کروڑ روپے کی 240جائداد عارضی طور پر قرقی کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 24, 2017 10:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بے نامی لین دین کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی بڑی کارروائی ، 600 کروڑ کی جائیدادیں قرق
نکم ٹیکس محکمہ نے بے نامی لین دین (انسداد) ترمیمی قانون 2016کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 23مئی تک 600کروڑ روپے کی 240جائداد عارضی طور پر قرقی کی ہے۔

نئی دہلی: انکم ٹیکس محکمہ نے بے نامی لین دین (انسداد) ترمیمی قانون 2016کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 23مئی تک 600کروڑ روپے کی 240جائداد عارضی طور پر قرقی کی ہے۔ انکم محکمہ نے آج یہاں بتایا کہ اس دوران 530کروڑ روپے قیمت کی 40غیر منقولہ جائداد بھی قرق کی گئی ہے۔

محکمہ نے بے نامی لین دین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے مقصد سے قومی سطح پر 24 ڈیڈیکٹیڈ بے نامی انسداد اکائیاں قائم کی ہیں جو محکمہ کے چیف ڈائرکٹر (جانچ) کی نگرانی میں کام کر رہی ہیں اور محکمہ کو بے نامی لین دین پر فوری کارروائی کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ محکمہ نے 600 کروڑ روپے کی منقولہ غیر منقولہ جائداد قرق کی ہے ا ن میں سے بینک کھاتوں میں جمع رقم، زمین، فلیٹ، زیورات، وغیرہ شامل ہیں۔

حکومت بے نامی قانون کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی کے تحت محکمہ نے گزشتہ ایک مہینے میں 10سینئر سرکاری افسر کے یہاں چھاپے مارکر کالے دھن کا پتہ لگایا ہے۔ محکمہ غیر قانونی طریقہ سے حاصل کی گئی جائداد کے سلسلے میں سنجیدگی سے پتہ لگانے کا کام کر رہی ہے۔تاکہ غلط طریقے سے لین دین کرنے والوں کے بارے میں پتہ لگایا جاسکے اور ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

First published: May 24, 2017 10:21 PM IST