ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرمرچ پاوڈرسے حملہ، دھکا - مکی میں چشمہ ٹوٹا

دہلی سکریٹریٹ میں چیمبرسے وزیراعلیٰ کے باہرنکلتے ہوئے مرچ پاوڈرسے حملہ کیا گیا۔ اس دوران دھکا مکی میں کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔

  • Share this:
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرمرچ پاوڈرسے حملہ، دھکا - مکی میں چشمہ ٹوٹا
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر حملہ کیا گیا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ایک بارپھر حملے کا شکار ہوئے۔ کیجریوال پردہلی سکریٹریٹ میں چیمبرسے باہرنکلتے ہوئے مرچ پاوڈرسے حملہ بولا گیا۔ اس دوران دھکا مکی میں کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔


حملہ آورکی شناخت انل شرما کے طورپرہوئی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے انل شرما کوپکڑلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اروند کیجریوال کی آنکھ میں مرچ پاونڈرگرا ہے۔ تھوڑی ہی دیرمیں کیجریوال اس حملے کے متعلق میں پریس کانفرنس کرکے جانکاری دیں گے۔


اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرحملہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پردہلی سکریٹریٹ میں ہوئے حملے کے بعد سے ایک بارپھرسیکورٹی انتظامات پرسوال اٹھنا لازمی ہے۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بھی آج شام 4:30 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

First published: Nov 20, 2018 04:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading