لاؤڈ اسپیکر بند کروانے گئے Journalist پر حملہ، نوئیڈا کے کمشنر نے کہا کارروائی کی جا رہی ہے
mob lynching attempt on senior journalist: نوئیڈا کے کمشنر نے کہا ہے کہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو کم کروایا گیا۔ اس کے بعد متاثر صحافی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
mob lynching attempt on senior journalist: نوئیڈا کے کمشنر نے کہا ہے کہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو کم کروایا گیا۔ اس کے بعد متاثر صحافی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
نوئیڈا۔ نوئیڈا ایکسٹینشن میں اتوار کی دیر رات لاؤڈ اسپیکر بند کروانے پر نیوز 18 کے صحافی پر جان لیوا حملے کے معاملے میں پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ نوئیڈا کے پولس کمشنر نے مناسب طریقے سے ٹویٹ کرکے اس معاملے میں نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر تنازعہ میں دونوں طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں اور پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے اور مناسب اقدامات کر رہی ہے۔
نوئیڈا کے کمشنر نے کہا ہے کہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو کم کروایا گیا۔ اس کے بعد متاثر صحافی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا ہے۔ لیکن اس سے صورتحال واضح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے منتظمین اور دیگر سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
دراصل یہ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔ یہاں نیوز 18 کے صحافی پر صرف اس لیے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی کیونکہ کہ وہ دیر رات سوسائٹی میں جاگراتے کے نام پر بج رہا لاؤڈ اسپیکر بند کروانے گئے تھے۔ اس دوران پولیس اہلکار بھی وہاں موجود تھے اور بھیڑ نے ان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ کر دیا اور انہیں جان بچانے کیلئے موقع سے بھاگنا پڑا۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد کافی دور تک اس کا پیچھا کرتی رہی لیکن جب وہ اپنے گھر کے قریب پہنچا اور وہاں موجود بندوق بردار سے مدد مانگی اور ساتھ ہی شور مچا کر پڑوسیوں کو بلایا تو بھیڑ پیچھے ہٹ گئی۔ حالانکہ، اس سے قبل ان کے ساتھ دھکا مکی کی گئی اور ان کے کنبے کو مارنے کے ساتھ ہی برہنہ کرکے گھمانی کی بھی دھمکی دی گئی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔