پلوامہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی ، تلاشی مہم تیز
file photo
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جنگجوؤں کی جانب سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں وکشمیر پولیس کے مشترکہ کیمپ پر کئے گئے حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا ہے
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جنگجوؤں کی جانب سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں وکشمیر پولیس کے مشترکہ کیمپ پر کئے گئے حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنگجوؤں نے گذشتہ رات قریب ساڑھے دس بجے پلوامہ کے آری پل ترال میں واقع سی آر پی ایف و ریاستی پولیس کے مشترکہ کیمپ پر یو بی جی ایل داغا۔
انہوں نے بتایا کہ یو بی جی ایل کے ذریعے کئے گئے اس حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حملے کے مرتکب دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جنگجوؤں کی جانب سے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب قصبہ ترال میں حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے پیش نظر سخت ترین کرفیو نافذ تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔