ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنی لیونی کے کنڈوم کے اشتہارات سے بڑھیں گے ریپ کے واقعات: اتل انجان

نئی دہلی۔ لیفٹ کے سینئر لیڈر اتل کمارانجان نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 03, 2015 12:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سنی لیونی کے کنڈوم کے اشتہارات سے بڑھیں گے ریپ کے واقعات: اتل انجان
ویب سیریز کے مطابق سنی لیونی نے پہلی بلو فلم اپنے بھائی اور ایک دوسر کے ساتھ غلطی سے دیکھی تھی۔ اسے دیکھنے کے بعد ان کا من افسوس سے بھر گیا۔اس افسوس کو مٹانے کیلئے انہوں نے جو کیا وہ دکھاتا ہے کہ بچے کا من کتنا ملائم ہوتا ہے۔

نئی دہلی۔ لیفٹ کے سینئر لیڈر اتل کمارانجان نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔ انجان نے سنی لیونی کے کنڈوم کے اشتہارات کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ اتر پردیش کے غازی پور میں ایک ریلی کے دوران انہوں نے کہا کہ کنڈوم کا ایڈ کرتی سنی کے ٹی وی كمرشيلس سے ملک میں ریپ کے معاملے بڑھیں گے۔


اتل انجان نے اداکارہ سنی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے ثقافت کو خراب کیا جا رہا ہے۔ سنی ایک فحش اداکارہ ہے اور میں اس کا احترام نہیں کر سکتا۔ انجان نے کہا کہ میں سینسر بورڈ سے سنی کی شکایت کروں گا۔


انجان نے کہا کہ ٹیلی ویژن کھولتے ہی سنی کے اشتہارات آتے ہیں اور وہ سارا دن چلتے ہیں۔ انجان کا کہنا ہے کہ کنڈوم کے اتنے گندے اور نازیبا اشتہارات ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر دکھائے جائیں گے تو اس طرح ملک میں ریپ کے واقعات بڑھیں گے، کم نہیں ہوں گے۔


اتل انجان نے آئی بی این 7 سے بات چیت میں کہا کہ میں تو عورت کا احترام کرنے والا ہوں۔ میں کنڈوم کا مخالف نہیں ہوں، جن لوگوں کو اس بات سے ناراضگی ہے کیا وہ اپنی ماں بہن، بیٹیوں کے ساتھ یہ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ کوئی اشتہار ہے۔ سنی کا احترام میں نہیں کر سکتا۔ اس کی ننگی فلمیں دیکھئے، کیا ہے جو لڑکی آپ کے معاشرے کو یہ گندا میسیج دے، آپ اپنے من سے سینسر بورڈ کو شکایت دے دیں میری طرف سے، میں تو بند كراوں گا ہی۔ جن لوگوں کو سنی سے محبت ہے، میں ان سے کہوں گا کہ اپنے گھر میں آرٹ کے نام پر یہ ایڈ اپنی بہن، ماں اور بیٹیوں کو دکھائیں اور اگر کسی کو اس سے اعتراض ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔

 
First published: Sep 03, 2015 12:38 PM IST