ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اردو میں 90 فیصد نمبرات لانے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا

سوشل کونسلر اور انجمن فکر رفعت سروش کے زیر اہتمام اردو میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازنے کی غرض سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Aug 17, 2016 06:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اردو میں 90 فیصد نمبرات لانے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا
سوشل کونسلر اور انجمن فکر رفعت سروش کے زیر اہتمام اردو میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازنے کی غرض سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

دہلی : سوشل کونسلر اور انجمن فکر رفعت سروش کے زیر اہتمام اردو میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازنے کی غرض سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن کی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر شبانہ نذیر نے کہا کہ اس سال 24 بچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا، جس میں شیلڈ اور سند کے علاوہ اردو میں 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے بچے شامل ہیں، جنہیں نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

ڈاکٹر شبانہ نذیر نے مزید کہا کہ پروگرام کا مقصد اردو زبان کے حصول کے تئیں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ اردو کےفروغ کے لئے یہ انجمن کئی سالوں سےپروگرام منعقد کرتی آ رہی ہے ۔ دیگر مقررین نے بھی کہا کہ اس طرح کے مقابلوں اور پروگراموں سے نئی نسل کو اردو کے قریب لانے میں کافی مدد ملے گی۔ اس دوران مرحوم رفعت سروزش کی ادبی خدمات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے جانکاری دی گئی۔

First published: Aug 17, 2016 06:09 PM IST