உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم خواتین میں پستان کے کینسر کے خطرات پر بیداری مہم

    یو پی پولیس سے وابستہ خواتین نے عورتوں میں بڑھتے پستان کے خطرات سے بیداری لانے کی مہم کی شروعات کی ہے ۔

    یو پی پولیس سے وابستہ خواتین نے عورتوں میں بڑھتے پستان کے خطرات سے بیداری لانے کی مہم کی شروعات کی ہے ۔

    یو پی پولیس سے وابستہ خواتین نے عورتوں میں بڑھتے پستان کے خطرات سے بیداری لانے کی مہم کی شروعات کی ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      الہ آباد۔ ملک میں جہاں ایک طرف مسلم عورتوں کے تین طلاق کے مسئلے پر گرما گرم بحثیں جاری ہیں وہیں دوسری طرف مسلم عورتوں میں بڑھتے پستان  کینسر کے خطرات
      پر بیداری مہم کی شروعات کی گئی ہے ۔ اس مہم کی شروعات یو پی  خواتین پولیس کی طرف سے کی گئی ہے ۔اس مہم کے تحت خواتین کوپستان کے بڑھتے خطرات اور اس
      کے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ ایک جلسے میں مسلم خواتین میں بڑھتے ہوئے کینسر کے خطرات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ ڈاکٹر رادھا رانی گھوش کا کہنا ہے کہ عام طور سے مسلم خواتین جھجھک کی وجہ سے پستان کے کینسر کے ابتدائی علامات کو نہیں بتاتیں ۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو پستان کی معمولی تکلیف کو بھی نظر انداز نہیں کرنی چاہئے۔


      یو پی پولیس سے وابستہ خواتین نے عورتوں میں بڑھتے پستان کے خطرات سے بیداری لانے کی مہم کی شروعات کی ہے ۔ ریاست کے  اضلاع میں واقع خواتین تھانوں میں خواتین کو بلا کرپستان کے بڑھتے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ اس مہم سےبڑی تعداد میں مسلم خواتین وابستہ ہو چکی ہیں۔اس مہم  میں  ملک کی ممتاز ماہر سرطان ڈاکٹر رادھا رانی گھوش خواتین کو کینسر کے بارے میں تفصیل سے جا نکاری دے رہی ہے ۔ ڈاکٹر رادھا رانی گوش
      کا کہنا کہ خواتین گھر میں رہ کر بھی  اپنی  ابتدائی جانچ خود سے کر سکتی ہیں ۔

      First published: