اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اقبال انصاری کا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان ، کہی یہ بڑی بات

    اقبال انصاری نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ لکھنؤ میں اتوار کوہونی ہے ، سبھی فریق اس میں شرکت کررہے ہیں ، لیکن میں اس میٹنگ میں شرکت نہیں کروں گا ۔

    اقبال انصاری نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ لکھنؤ میں اتوار کوہونی ہے ، سبھی فریق اس میں شرکت کررہے ہیں ، لیکن میں اس میٹنگ میں شرکت نہیں کروں گا ۔

    اقبال انصاری نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ لکھنؤ میں اتوار کوہونی ہے ، سبھی فریق اس میں شرکت کررہے ہیں ، لیکن میں اس میٹنگ میں شرکت نہیں کروں گا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مندر - مسجد تنازع پر ملک میں امن و امان قائم رکھنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حامی ہوں ۔ اقبال انصاری نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ لکھنؤ میں اتوار کوہونی ہے ۔ سبھی فریق اس میں شرکت کررہے ہیں ، لیکن میں اس میٹنگ میں شرکت نہیں کروں گا ، کیونکہ سپریم کورٹ نے جوفیصلہ دیاہے ، سبھی کو اس کا احترم کرنا چاہئے۔

      اقبال انصاری نے مزید کہا کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک میں بدامنی پیدا ہو۔ میں ذمہ دار شخص ہوں اور ملک میں امن وامان کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی بورڈ کی میٹنگ میں بلایا گیا ہے ۔ ہم اس تنازع کو آگے بڑھانا نہیں چاہتے ہیں ، ہم اپنے گھر پر ہیں ، کمیٹی میں پانچ فریق ہیں اور میں اپنی ذمہ داری لیتا ہوں ۔ میں وہاں نہیں گیا ہوں ۔

      خیال رہے کہ ایودھیا اراضی ملکیت معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ اتوار کو ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں ہونے والی ہے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ دارالعلوم ندوۃ العلما میں صبح گیارہ بجے سے منعقد ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اس بات پر غوروخوض ہوگا کہ آیا ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائزہ پٹیشن داخل کی جائے کہ نہیں ؟ ساتھ ہی مسلمانوں کو نئی مسجد کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پانچ ایکڑ زمین لینی چاہئے یا نہیں؟۔

      آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر رکن و عیش باغ عیدگا ہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی کے مطابق میٹنگ میں بورڈ کے تمام 51 ایکزیکیٹو ممبران کے شریک ہونے کے قومی امکانات ہیں ۔ جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جائےگا ۔ میٹنگ کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کریں گے۔

      خیال رہے کہ یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کوئی بھی جائزہ عرضی عدالت عظمی میں داخل نہیں کرے گا ۔ تاہم بورڈ ممبران کی 26 نومبر کو لکھنؤ میں میٹنگ ہے ، جس میں اس بات پر فیصلہ کیا جائے گا کہ مسجد کے لئے 5 ایکڑ زمین لی جانی چاہئے یا نہیں۔
      First published: