உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اجودھیا میں رام جنم بھومی کی جگہ پر رام للا کی مورتی پر پختہ چھت تعمیر کرنے کا مطالبہ

    الہ آباد۔ اجودھیا میں متنازع رام جنم بھومی پر بھگوان رام ، سیتا اور لکشمن کی مورتیوں کے اوپر پختہ چھت بنانے کے مطالبہ کے سلسلے میں مفاد عامہ کی ایک عرضی الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      الہ آباد۔ اجودھیا میں متنازع رام جنم بھومی پر بھگوان رام ، سیتا اور لکشمن کی مورتیوں کے اوپر پختہ چھت بنانے کے مطالبہ کے سلسلے میں مفاد عامہ کی ایک عرضی الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اجودھیا میں رام للہ کی مورتی کے اوپر پختہ چھت نہ بنایا جانا رام بھکتوں کی توہین ہے۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ریاستی حکومت رام للہ کے درشن کو آنے والے تیرتھ یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرائے ۔

      مفاد عامہ کی عرضی میں چیف سکریٹری (داخلہ) چیف سکریتری (قانون) اور اجودھیا فیض آباد کے ضلع مجسٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ چونکہ رام للا مندر کے سلسلے میں تنازع سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ۔ اس معاملہ کا فیصلہ آنے تک رام للا اور دیگر مورتیوں کے اوپر پختہ چھت بنانے کی عدالت اجازت دے۔ عرضی پر اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔

      First published: