Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    اجودھیا تنازع : آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو اقبال انصاری نے دیا جواب ، کہا: اب یاد آئی مندر ؟

    آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کو لے کر بیان دیا ہے۔ بھاگوت نے کہا ہے کہ اگر رام مندر کی تعمیر اسی جگہ پر نہیں ہوئی تو ہندوستانی تہذیب کی جڑ کٹ جائے گی ۔

    • Share this:
    اجودھیا تنازع : آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو اقبال انصاری نے دیا جواب ، کہا: اب یاد آئی مندر ؟
    اقبال انصاری ۔ فائل فوٹو

    فیض آباد : آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کو لے کر بیان دیا ہے۔ بھاگوت نے کہا ہے کہ اگر رام مندر کی تعمیر اسی جگہ پر نہیں ہوئی تو ہندوستانی تہذیب کی جڑ کٹ جائے گی ۔ بھاگوت کے اس بیان پر رام للا کے اہم پجاری ستیندر داس نے کہا کہ ہے وہاں پر مندر ہے ، جس میں پوجا بھی ہوتی ہے ۔

    ادھر بابری مسجد کا مقدمہ لڑ رہے اقبال انصاری نے بھاگوت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب رام مندر کی یاد آرہی ہے ۔ چار سال گزر گئے تب رام مندر کی یاد نہیں آئی ۔ اقبال انصاری نے کہا کہ ہم نچلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک چلے گئے ، ہم لوگ کوئی پروگرام نہیں کرتے ہیں ، ہم صرف عدالت کا سہارا لے رہے ہیں ، چار سال میں حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہے ، عوام کو روزگار چاہئے لیکن یہ لوگ بوکھلا گئے ہیں اور رام مندر کی دھمکی دے رہے ہیں ، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، حکومت کو عدالت کا سہارا لینا چاہئے۔

    First published: Apr 17, 2018 12:03 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading