ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اجودھیا: مندر تعمیر پر وشو ہندو پریشد کی ’دھرم سبھا‘ شروع، 50 سے 60 لوگ کریں گے خطاب

دھرم سبھا کے ذریعہ آج سنت اور مذہبی رہنما رام مندر کی تعمیر کی تاریخ طے کرنے کے لئے حکومت پر دباو بنانے کی کوشش کریں گے

  • Share this:

اجودھیا میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) دھرم سبھا منعقد کرنے جا رہی ہے۔ دھرم سبھا کے ذریعہ آج سنت اور مذہبی رہنما رام مندر کی تعمیر کی تاریخ طے کرنے کے لئے حکومت پر دباو بنانے کی کوشش کریں گے۔ دھرم سبھا میں شرکت کرنے کے لئے  شیو سینا سربراہ اُدھو ٹھاکرے بھی پہنچ گئے ہیں۔

قابل غور ہے کہ اس سبھا میں آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد  سمیت دیگر تنظیموں سے منسلک تقریباََ 50 سے 60 لوگ سبھا میں موجود عقیدت مندوں کو خطاب کریں گے۔ اس کے لئے اجودھیا کو ایک قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

اندازہ کے مطابق آج دو سے تین لاکھ  عقیدت مند اجودھیا پہنچیں گے۔ جس کے سبب ہفتہ کے روز سے ہی ہائی وے پر گاڑیوں کی قطار لگی ہوئی ہے اور اجودھیا میں آنے والی تمام ٹرینوں میں زبردست بھیڑ ہے۔ بتا دیں کہ دھرم سبھا کا یہ پروگرام تقریباََ 11 بجے سے شروع ہو کر شام 4 بجے تک چلےگا۔

First published: Nov 25, 2018 10:19 AM IST