ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام مندر تعمیر کیلئے بنیاد رکھنے کی کھدائی کا کام شروع۔۔۔

رام مندر تعمیر (Ram Temple Construction) کیلئے بنیاد رکھنے کیلئے کھدائی کاکام شروع ہو چکا ہے۔ یہ کام گزشتہ 15جنوری سے رام جنم بھومی (Ram Temple) احاطے میں چل رہا ہے۔

  • Share this:
رام مندر تعمیر کیلئے  بنیاد رکھنے کی کھدائی کا کام شروع۔۔۔
رام مندر تعمیر (Ram Temple Construction) کیلئے بنیاد رکھنے کیلئے کھدائی کاکام شروع ہو چکا ہے۔ یہ کام گزشتہ 15جنوری سے رام جنم بھومی (Ram Temple) احاطے میں چل رہا ہے۔

رام مندر تعمیر (Ram Temple Construction) کیلئے بنیاد رکھنے کیلئے کھدائی کاکام شروع ہو چکا ہے۔ یہ کام گزشتہ 15جنوری سے رام جنم بھومی (Ram Temple) احاطے میں چل رہا ہے۔ رام مندر کو کیسے بنایا جائے، مندر 1000سالوں تک کیسے محفوظ رہے، اس پر ایل این ٹی اور ٹاٹا کنسلٹینسی و آئی ٹی سیکٹر کے تمام انجینئر لگے ہوئے ہیں۔ زمین کے نیچے کھمبھو کی پائلنگ کرکے اس پر مندر تعمیر کرنے کی تکنیک فیل ہو گئی ہے جس کے بعد اب مندر کی تعمیر ہارڈ اسٹون سے ہوگی۔ اس کیلئے بنیاد کی کھدائی کے اندر تقریبا پچاس فٹ گہرے گڈھے کھودے جائیں گے جن میں بنیاد کیلئے مرزاپور کے اسپیشل پتھروں کا استعمال ہوگا۔ اس کے اوپر مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔

رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے مطابق تو اس کام میں ملک کے نو انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے اعلیٰ انجینئر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس طریقہ کار کو قبول کرلیا ہے۔ اگر ذرائع کے مطابق جمعرات کو مندر کی بنیاد کا ڈیزائن ایودھیا میں عمارت تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین نریپندر مشرا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس پر نریپندر مشرا ٹرسٹ کے عہدیداروں سے ایک میٹنگ بھی کریں گے۔ اس کے لئے نریپندر مشرا ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کو رام مندر کی تعمیر سے متعلق ایودھیا کے سرکٹ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ہونا ہے ، جس میں پہلی کاریگر تنظیم کے انجینئر اور ٹرسٹ آفیسرز بھی شامل ہوں گے۔

جتنے حصے میں مندر تعمیر، اتنے حصوں میں تعمیر کا کام شروع

چمپت رائے نے کہا کہ رام مندر کی بنیاد کی تعمیر کی تیاری چل رہی ہے۔ جلد ہی بنیاد رکھنے کا کام سب کے سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے انجینئر اور انجینئرنگ دنیا میں اول درجے کی ہے۔ انجینئروں نے رام مندر کی تعمیر کیلئے چار متبادل پہلے سے سوچ کر رکھے تھے۔ اب جو ہو رہا ہے وہ سب سے اچھا ہے۔ پہلا طریقہ ، کھمبھوں کی پائلنگ ستمبر میں ہی ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی نو انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ اس سمت میں کام کر رہی ہیں۔ رام مندر کی عمر لمبی ہو، اس کا حل کھوج لیا ہے۔ جتنے حصے میں رام مندر تعمیر ہو رہی ہے اتنے حصو میں تعمیری کام کا آگاز ہو چکا ہے۔ بنیاد کی کھدائی کا کام پندرہ جنوری سے شروع ہو چکا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jan 21, 2021 09:55 AM IST