உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Azadi Ka Amrit Mahotsav: آج سے 15 اگست تک تمام اہم مقامات میں داخلہ مفت، جانیے تفصیل

     تاریخی مقامات میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔

    تاریخی مقامات میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔

    مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو اور 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر محکمہ آثار قدیمہ نے 5 سے 15 اگست 2022 تک ملک بھر میں اپنی تمام محفوظ تاریخی مقامات میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      ہندوستان کے محمکہ آثار قدیمہ (Archaeological Survey of India) نے آج سے یعنی 5 تا 15 اگست تک کے لیے ایک بڑے اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے تحت محمکہ آثار قدیمہ کے تحت آنے والے تمام تاریخی مقامات اور یادگاروں میں داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔ داخلہ فیس کو 10 دنوں کی مدت کے لیے منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس پہل کا اعلان مرکزی وزارت ثقافت نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' (Azadi ka Amrit Mahotsav) اور 75ویں یومِ آزادی کی تقریبات (75th Independence Day celebrations) کے ایک حصے کے طور پر کیا تھا۔

      یوم آزادی کے قریب آتے ہی ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا جوش بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت لوگوں کو مختلف طریقوں سے مہم کا حصہ بنا رہی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 75 سال کی تقریبات کے حصہ کے طور پر 2 اگست سے 15 اگست تک اپنی پروفائل تصویر کے طور پر ترنگے کا استعمال کریں۔


      مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو اور 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر محکمہ آثار قدیمہ نے 5 سے 15 اگست 2022 تک ملک بھر میں اپنی تمام محفوظ تاریخی مقامات میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کے بعد اگلے CJI کون؟ جسٹس ادے امیش للت کی سفارش

      وہیں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 15 اگست 2018 کو وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے دوران خلا میں ترنگا لہرایا جائے گا۔ خلا میں پرچم لہرانے کے وعدے کو پورا کرنے کی خاطر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) اپنا سب سے چھوٹا تجارتی راکٹ سمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل (SSLV) 7 اگست کو لانچ کرے گا، جو قومی پرچم کو بھی خلا میں لے جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Covid-19: کورونا نے پھر بڑھائی تشویش، کیا آنے والی ہے نئی لہر؟ ماہرین نے کہی یہ بات

      وزیر اعظم مودی کا وعدہ تھا کہ قومی پرچم لے کر گگنیان (Gaganyaan) پر ایک انسان بردار خلائی مشن شروع کریں گے۔ تاہم اسرو کا ایس ایس ایل وی منصوبہ اپنے طور پر ایک کارنامہ ہے کیونکہ اسے 500 کلوگرام سے کم وزنی سیٹلائٹس اور پے لوڈز کو زمین کے نچلے مدار میں رکھنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ سرکاری لانچ سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز (Satish Dhawan Space Centre) سے 7 اگست کی صبح 9:18 بجے شروع کیا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: