உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی رکن پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ پر اعظم خان نے مانگی معافی ، کہی یہ بات

    بی جے پی رکن پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ پر اعظم خان نے مانگی معافی

    بی جے پی رکن پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ پر اعظم خان نے مانگی معافی

    لوک سبھا میں اسپیکر کی کرسی پر بیٹھی بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان نے معافی مانگ لی ہے ۔

    • Share this:
      لوک سبھا میں اسپیکر کی کرسی پر بیٹھی بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان نے معافی مانگ لی ہے ۔ پیر کو اسپیکر سے ملاقات کے بعد اعظم خان نے ایوان میں سب سے سامنے رما دیوی سے معافی مانگی ۔ حالانکہ اعظم خان کے معافی مانگنے کے بعد بھی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ رما دیوی ناراض اور غیر مطمئن نظر آئیں ۔

      ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اعظم خان نے لوک سبھا اسپیکر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈم چیئر کے تئیں میرا ایسا کوئی ارادہ نہ تھا اور نہ ہوسکتا ہے ۔ میری تقریر اور رویہ کو پورا ایوان جانتا ہے ، اس کے باوجود بھی اگر ایسا لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کیلئے معافی چاہتا ہوں ۔

      ادھر اعظم کی معافی پر ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے رما دیوی نے کہا کہ ان کا ایسا ہی رویہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے پہلی مرتبہ ایسا نہیں بولا ، یہ ان کی عادت میں شمار ہے ۔ ایوان میں انہوں نے میرے لئے جو بولا ، اس سے پورے ہندوستان کو تکلیف پہنچی ہے ، کیونکہ یہ باہر بھی ایسا ہی بولتے رہتے ہیں ۔ اعظم خان کو اپنی عادت سدھارنی ہوگی ۔ رما دیوی نے کہا کہ میں ایوان کی سینئر ممبر ہوں ، میں جد وجہد سے اٹھ کر ، لوگوں کی آواز بن کر یہاں آئی ہوں ، اس طرح کا رویہ میں ہمیں برداشت نہیں ہے ۔




      اعظم خان اتنا کہنے کے بعد بیٹھ گئے ، لیکن بی جے پی کے اراکین ہنگامہ کرنے لگے ۔ بی جے پی کے اراکین نے اعظم خان کی باڈی لنگویج پر سوالات اٹھائے ۔ اس دوران ایس پی سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے اناو آبروریزی متاثرہ کے حادثہ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ بی جے پی کو اس پر بھی توجہ دینی چاہئے ۔
      First published: