உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حکومت کے پاس اسٹاف کو سیلری دینے کے لئے پیسے بھی نہیں: اعظم خان کا نوٹ بندی پر پی ایم مودی پر حملہ

    فائل فوٹو

    اعظم خاں نے کہا کہ کوآپریٹیو بینکوں کے لین دین پر مودی جی نے اتر پردیش کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے روک لگائی ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنئو۔ رام پور میں یوپی حکومت کے کابینہ وزیر اعظم خان نے پی ایم مودی کی نوٹ بندی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ حال یہ ہے کہ اب حکومت کے پاس اسٹاف کو سیلری دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز لوگوں کے پاس کالا دھن پکڑا جا رہا ہے، یہ کون لوگ ہیں مودی جی بتائیں، کیونکہ ان میں سماج وادی کوئی نہیں ہے۔ بتا دیں، کہ اعظم خان رام پور کے سوار اسمبلی حلقہ میں آئی ٹی آئی کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔

      اعظم خاں نے کہا کہ کوآپریٹیو بینکوں کے لین دین پر مودی جی نے اتر پردیش کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے روک لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں کوآپریٹیو بینک کی مہم سماج وادیوں، کسانوں اور محنت کش لوگوں سے منسلک ہے۔ کابینہ وزیر نے کہا کہ اس سے كوآپریٹیو نظام کمزور ہو رہا ہے اور کسانوں کو کھاد اور بیج خریدنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ اعظم خان نے مودی کے بیان کہ لوک سبھا میں انہیں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے کے جواب میں کہا کہ انہیں تو یہ شکایت کرنی ہی نہیں چاہیے۔ وہ جب بولتے ہیں تو خاموش ہی نہیں ہوتے ہیں۔
      First published: