ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی لیڈر کے بگڑے بول، اعظم خاں کی بیوی اور بیٹی سے گینگ ریپ ہوجائے تو

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان آئی پی سنگھ کا گینگ ریپ کی سیاست پر فیس بک پر ایک شرمناک پوسٹ سامنے آیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Aug 03, 2016 01:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی لیڈر کے بگڑے بول، اعظم خاں کی بیوی اور بیٹی سے گینگ ریپ ہوجائے تو
نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان آئی پی سنگھ کا گینگ ریپ کی سیاست پر فیس بک پر ایک شرمناک پوسٹ سامنے آیا ہے۔

نئی دہلی۔ اتر پردیش میں جاری گینگ ریپ کی سیاست کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان آئی پی سنگھ کا فیس بک پر ایک شرمناک پوسٹ سامنے آیا ہے۔ آئی پی سنگھ نے اعظم خان پر حملہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میاں اعظم خان کی بیٹی اور بیوی سے گینگ ریپ ہو جائے، تب اعظم کی آنکھ کھلے گی۔ بلند شہر ہائی وے پر 12 سالہ بیٹی اور ماں کے ساتھ گینگ ریپ پر بی جے پی لیڈر نے یہ اوچھی بات کہی۔


آئی پی سنگھ نے آئی بی این 7 سے بات چیت میں بھی یہی بات دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے سامنے بیٹی کا ریپ ہوا۔ میں اپنی بیوی کے ساتھ اپنی بیٹی کو دیکھ کر روتا رہا۔ اس آدمی کی ایسی زبان ہوتی ہے کیا؟ یہ نالائق وزیر ملک توڑنے کی بات کرتا ہے، بھارت ماں کو ڈائن کہتا ہے، لیکن اب تو حد ہو گئی۔ آئی پی سنگھ نے اس پر معافی مانگنے سے بھی انکار کر دیا۔


بتا دیں کہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے وزیر اعظم خان نے بلند شہر شاہراہ گینگ ریپ کیس میں سازش کی طرف اشارہ کیا تھا۔ اعظم نے کہا تھا کہ گینگ ریپ کا واقعہ سیاسی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ اپنے بیان پر صفائی دیتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ واقعہ مخالفین کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کہنا تھا کہ یوپی میں الیکشن قریب ہیں اس وجہ سے بہت ساری وارداتیں ہو رہی ہیں، ان کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔

First published: Aug 03, 2016 01:19 PM IST