لوک سبھا الیکشن 2019میں رامپورسے بی جے پی امیدوارجیا پردہ کو سماجوادی پارٹی - بہوجن سماج پارٹی اتحاد کےامیدواراعظم خان کےخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رامپورمیں ملی شکست کے بعد بی جے پی لیڈرجیا پردہ نے بڑا بیان دیا ہے۔ جیا پردہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا 'میں پارٹی کے سینئرلیڈروں سے بات کروں گی اوران لوگوں کے بارے میں بتاوں گی، جنہوں نے مخالف پارٹی کی مدد کی'۔
بالی ووڈ اداکارہ اوربی جے پی لیڈر جیا پردہ نے کہا کہ مخالف پارٹی کی مدد کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کےلئے پارٹی کے سینئرلیڈروں سے کہوں گی۔ اس سے قبل بی جے پی امیدوارجیا پردہ پربولتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں کسی کا نام نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی شکایت ہے کہ میڈیا کے ساتھیوں اورہمارے سیاسی مخالفین نے ہم پرگھٹیا الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آنجہانی والدین تک کوگالیاں دی گئیں۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی امیدواراعظم خان نے اپنی حریف امیدوارجیا پردہ کو ایک لاکھ 9 ہزار 997 ووٹوں سے شکست دی۔
اعظم خان کو پانچ لاکھ 59 ہزار177 ووٹ ملے جبکہ جیا پردہ کو 4 لاکھ 49 ہزار180 ووٹ ملے۔ وہیں کانگریس امیدوارسنجےکپورکو35 ہزار9 ووٹ ملے۔ سال 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے نیپال سنگھ یہاں سے جیتے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔