ہوم » نیوز » No Category

امر سنگھ پر اعظم خان کا تیکھا وار، جب طوفان آتا ہے تو کوڑا کرکٹ بھی آ جاتا ہے

سیفئی: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور ملائم سنگھ کے قریبی امر سنگھ کے درمیان تلخی برقرار ہے۔ ایس پی سپریمو ملائم کی سالگرہ میں امر سنگھ کے جانے پر جب اعظم خان سے پوچھا گیا تو اعظم کا جواب تھا کہ جب طوفان آتا ہے تو کوڑا کرکٹ بھی آ جاتا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 22, 2015 05:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امر سنگھ پر اعظم خان کا تیکھا وار، جب طوفان آتا ہے تو کوڑا کرکٹ بھی آ جاتا ہے
سیفئی: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور ملائم سنگھ کے قریبی امر سنگھ کے درمیان تلخی برقرار ہے۔ ایس پی سپریمو ملائم کی سالگرہ میں امر سنگھ کے جانے پر جب اعظم خان سے پوچھا گیا تو اعظم کا جواب تھا کہ جب طوفان آتا ہے تو کوڑا کرکٹ بھی آ جاتا ہے۔

سیفئی: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور ملائم سنگھ کے قریبی امر سنگھ کے درمیان تلخی برقرار ہے۔ ایس پی سپریمو ملائم کی سالگرہ میں امر سنگھ کے جانے پر جب اعظم خان سے پوچھا گیا تو اعظم کا جواب تھا کہ جب طوفان آتا ہے تو کوڑا کرکٹ بھی آ جاتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نیتا جی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے امر سنگھ سیفئی پہنچے اور ان کے ساتھ اسٹیج بھی شیئر کیا۔ یہی نہیں امر سنگھ کو ملائم نے کیک بھی کھلایا۔ اس موقع پر امر سنگھ نے کہا کہ وہ ملائم کی پارٹی میں ہوں نہ ہوں ، ان کے دل میں ضرور ہیں۔ اسی بابت سوال پوچھے جانے پر آج اعظم خان نے نشانہ سادھتے ہوئے امر سنگھ کو کوڑا کرکٹ بتایا۔


امر سنگھ سے 36 کا آنکڑا رکھنے والے اعظم خاں پروگرام میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے بھی اس مرتبہ شہ سرخیوں میں ہیں۔ اعظم خاں دیر رات یہاں پہنچے ، تب تک کیک کاٹا جا چکا تھا۔ اس دوران امر سنگھ موجود تھے اور انہوں نے ملائم کو کیک بھی کھلایا۔


خیال رہے کہ یہ وہی اعظم خاں ہی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال نیتا جی کی سالگرہ پر رام پور میں بڑی تقریب کا انعقاد کروایا تھا۔ لیکن اس مرتبہ ان کے پروگرام کے آغاز میں نہ آنے کو لے کر تمام طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

First published: Nov 22, 2015 05:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading