ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اعظم خان اپنے بیان پر قائم ، کہا : دادری سانحہ کو اقوام متحدہ لے جانا جائز

لکھنئو: اترپردیش کے وزیر برائے اقلیتی بہبود اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے تیز طرار لیڈر محمد اعظم خان نے دادری معاملے کو اقوام متحدہ لیجانے کو جائز قرار دیتے ہو ئے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لئے بٖغیر کہا کہ مخالفت کرنے والے لوگ بدایوں واقعہ اور بال آشرم معاملے کو اقوام متحدہ لیجاتے وقت کہا ں تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 07, 2015 06:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اعظم خان اپنے بیان پر قائم ، کہا : دادری سانحہ کو اقوام متحدہ لے جانا جائز
لکھنئو: اترپردیش کے وزیر برائے اقلیتی بہبود اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے تیز طرار لیڈر محمد اعظم خان نے دادری معاملے کو اقوام متحدہ لیجانے کو جائز قرار دیتے ہو ئے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لئے بٖغیر کہا کہ مخالفت کرنے والے لوگ بدایوں واقعہ اور بال آشرم معاملے کو اقوام متحدہ لیجاتے وقت کہا ں تھے۔

لکھنئو: اترپردیش کے وزیر برائے اقلیتی بہبود اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے تیز طرار لیڈر محمد اعظم خان نے دادری معاملے کو اقوام متحدہ لیجانے کو جائز قرار دیتے ہو ئے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لئے بٖغیر کہا کہ مخالفت کرنے والے لوگ بدایوں واقعہ اور بال آشرم معاملے کو اقوام متحدہ لیجاتے وقت کہا ں تھے۔مسٹر خان نے یہاں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر اردو میں دسویں اور بارہویں جماعتوں میں اول آنے والے 189 بچوں کو ایوارڈ دینے والی ایک تقریب میں اس خیال کا اظہار کیا۔


ریاستی وزیر نے کہا ’’ میں نے دادری معاملے کو اقوام متحدہ میں لیجانے کی بات کہی تو مجھے پاکستان چلے جانے کو کہا گیا اور یہاں تک کہ مجھے غدار تک کہہ دیا گیا۔ آخر کار میرے خلاف اس طرح کا بیان دینے والے بدایوں واقعہ اور بال آشرم معاملے کو جب اقوام متحدہ لیجایا جارہا تھا، اس وقت سماج کے ٹھیکدار کہاں تھے۔مسٹر خان نے کہا کہ ان کے خلاف تبصرہ کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ ’’اعظم خان ملک کا وفادار سپاہی ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر اعظم خان نے کہا کہ بیرونی ممالک میں ملک کی غلط تصویر پیش کی جارہی ہے۔ بیرون ملک جاکر یہ کہنا کہ اونچی کرسیوں پر بیٹھے لوگ چور ہیں، سراسر غلط اور ملک کو بدنام کرنے والا بیان ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اونچے عہدوں پر فائز لوگوں کو چور کہنے پر کہا ں کی سرمایہ کاری آئے گی۔ مسٹر مودی کا نام لئے بغیر انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دو لاکھ روپے کا جوتا پہننے والا شخص دوسرے کو کس طرح چور کہہ سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دادری واقعہ میں مارے گئے اخلاق کے گھر والوں کی وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مدد کردی تو بی جے پی اور فاشسٹ قوتوں کو تکلیف ہونے لگی۔ انہوں نے کہا کہ ’’بابری سے دادری‘‘ تک کیا ہوا اسے پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’’بابری سے دادری‘‘ تک کے واقعات ملک کی سیکولر تصویر کو بدلنے کی سازش ہے۔


مسٹر اعظم خان نے کہا کہ مہاتما گاندھی ، سردار پٹیل ، اور نہروجی جیسے لیڈروں کی اپیل پر مسلمان 1947 میں پاکستان نہیں گئے اور یہیں رہ گئے اور اب انہیں پریشان کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور اس کے لیڈر ملائم سنگھ یادو نے اردو کو ہمیشہ فروغ دینے کا کام کیا ہے اور اب یہی کام وزیر اعلی اکھلیش یادو کررہے ہیں۔

First published: Oct 07, 2015 06:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading