உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے وعدہ سے ایس پی کا یوٹرن: اعظم خان نے کہا، پارٹی نے کبھی مسلمانوں کے ریزرویشن کا وعدہ نہیں کیا

    سینئر ایس پی لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان: فائل فوٹو۔

    سینئر ایس پی لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان: فائل فوٹو۔

    لکھنؤ۔ اترپردیش کے اقلیتی فلاح و بہبود اور پارلیمانی امور کے وزیر اعظم خان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کا کبھی وعدہ نہیں کیا۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنؤ۔ اترپردیش کے اقلیتی فلاح و بہبود اور پارلیمانی امور کے وزیر اعظم خان نے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کا کبھی وعدہ نہیں کیا۔ اسمبلی میں منگل کو اپوزیشن لیڈر گیا چرن دنکر کی کام روکو تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے خان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے نہ کبھی مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کا وعدہ کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی اعلان کیا۔ خان نے کہا کہ آئین میں ترمیم کے بغیر مسلمانوں کو ریزرویشن دیا ہی نہیں جا سکتا۔ بی ایس پی غلط بیانی کر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


      انہوں نے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زبردست خلاف ہیں، لیکن ایودھیا معاملے پر وہ بی ایس پی سے بی جے پی کو بہتر سمجھتے ہیں۔ بی جے پی نے مسجد کے مقام پر مندر بنوا دیا، لیکن اس مقام کو کبھی ٹوائلٹ نہیں کہا۔ جبکہ بی ایس پی کے بانی صدر نے تو ایودھیا کے متنازعہ مقام پر ٹوائلٹ بنوانے کی بات تک کر ڈالی تھی۔ خان نے کہا کہ بی ایس پی صدر مایاوتی نے اپنے دور  میں کئی یادگاروں اور پارک بنوا ئیں، لیکن اس میں کسی کا بھی نام کسی مسلمان کے نام پر نہیں رکھا۔


      انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے بی جے پی کے ساتھ مل کر تین بار حکومت بنائی۔ بی جے پی کی مدد سے ہی مایاوتی تینوں بار وزیر اعلی بنیں۔ مایاوتی نے گجرات میں نریندر مودی کے حق میں انتخابی تشہیر تک کی تھی۔

      First published: