ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سادھوی پراچی سے محبت کرتا ہوں ، مگر ڈرتا ہوں آر ایس ایس والے لو جہاد نہ بنادیں

آگرہ : سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور اکھلیش حکومت میں شہری ترقی کے وزیر اعظم خان نے ایک اور متنازعہ بیان دیا ہے ۔ اعظم خان نے اس بار فائر برانڈ ہندو لیڈر سادھوی پراچی کو نشانے پر لیا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 12, 2016 05:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سادھوی پراچی سے محبت کرتا ہوں ، مگر ڈرتا ہوں آر ایس ایس والے لو جہاد نہ بنادیں
آگرہ : سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور اکھلیش حکومت میں شہری ترقی کے وزیر اعظم خان نے ایک اور متنازعہ بیان دیا ہے ۔ اعظم خان نے اس بار فائر برانڈ ہندو لیڈر سادھوی پراچی کو نشانے پر لیا ہے ۔

آگرہ : سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور اکھلیش حکومت میں شہری ترقی کے وزیر اعظم خان نے ایک اور متنازعہ بیان دیا ہے ۔ اعظم خان نے اس بار فائر برانڈ ہندو لیڈر سادھوی پراچی کو نشانے پر لیا ہے ۔

یوپی کے آگرہ میں اعظم نے سرکٹ ہاؤس میں کہا کہ میں سادھوی پراچی سے محبت کرتا ہوں، لیکن ڈرتا ہوں کہیں اسے آر ایس ایس والے لو جہاد نہ بتا دیں. ۔ سادھوی نہ جانے کیوں وہ پھلجھڑيا چھوڑتی رہتی ہیں ۔

اس دوران اعظم خان نے وزیر اعظم  مودی پر بھی نشانہسادھتے تے ہوئے کہا کہ جب مودی چائے بیچ کر پی ایم بن سکتے ہے تو وہ بھی چائے بیچ کر پی ایم ہی بنیں گے، ڈپٹی سی ایم نہیں ۔

جے این یو تنازع پر ایس پی لیڈر نے کہا کہ کنہیا پکڑا گیا ہے ، اب کنس کو پکڑنا ہے ، تبھی مسئلہ کا حل نکلے گا ۔ انہوں نے آر ایس ایس کو کنس اور کنہیا کو کرشن قرار دیا ۔  ساتھ ہی آر ایس ایس کو ناتھورم گوڈسے کی اولاد بتایا ہے ۔

اعظم نے تاج محل کو شیو مندر بتانے کے مسئلے پر کہا کہ میں خود کہتا ہوں کہ وہ شیو مندر ہے ، شیو سینا سامنے آئے اور کہے ۔

انہوں نے بی جے پی پر بابری مسجد گرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے اسلام کو کوئی نقصان نہیں  ہوا بلکہ جبکہ مندر گرے تو ہندو، مسلمان ہو گیا ۔ ملک کو بابری مسجد گرانے کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑی ہے ۔
اعظم خان نے اویسی کو بھی نشانے پر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اویسی حیدرآباد میں بریانی بنائیں اور کھائیں، یوپی کو بھول جائیں۔

First published: Mar 12, 2016 05:38 PM IST