உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میں معاشرے کا سب سے زیادہ نفرت پانے والا شخص ہوں : اعظم خاں

    لکھنؤ : اکھلیش حکومت میں سینئر وزیر اعظم خان کا کہنا ہے کہ وہ معاشرے کے سب سے زیادہ نفرت پانے والے شخص ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے صاف اور ایماندار ہیں ، پھر کسی وجہ کےبغیر ان کو نیچا دکھا دیا جاتا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنؤ : اکھلیش حکومت میں سینئر وزیر اعظم خان کا کہنا ہے کہ وہ معاشرے کے سب سے زیادہ نفرت پانے والے شخص ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے صاف اور ایماندار ہیں ، پھر کسی وجہ کےبغیر ان کو نیچا دکھا دیا جاتا ہے۔

      اعظم خان لکھنؤ کے جنیشور مشرا پارک میں ای رکشہ تقسیم تقریب میں بول رہے تھے۔ اس وقت اسٹیج پر وزیر اعلی اکھلیش یادو بھی موجود تھے۔ پارٹی کے اندر اور باہر کے اپنے مخالفین پر نشانہ سادھتے ہوئے اعظم نے کہا کہ میں اپنی غلطیاں ماننے میں ہمیشہ ایماندار رہا ہوں۔ یہاں تک کہ میں عوام کے سامنے معافی بھی مانگ لیتا ہوں۔ لیکن میرے مخالفین پھر بھی میرے اوپر پتھر پھینکنے سے باز نہیں آتے۔ مجھے بدنام کرتے رہتے ہیں۔

      اعظم نے اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیشہ پرسکون رہنے کا فیصلہ کیا ، کیوں کہ میں اس دنیا کو رہنے کیلئے بہترین جگہ کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

      اعظم خان نے مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کہتے تھے کہ اگر تمام لوگ تشدد پر آمادہ ہو جائیں گے اور ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے لگیں گے ، تو دنیا کسی کے لئے بھی محفوظ نہیں رہ جائے گی۔

      ریاستی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ای رکشہ ایک اچھا اقدام ہے اور ایسی ہی کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں ، جس سے غریبوں کی ترقی کی جاسکتی ہے۔

      First published: