ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جھارکنڈ موب لنچنگ پراعظم خان نے کہا- جان بوجھ کر کیا گیا تبریز انصاری کا قتل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرنے جھارکھنڈ میں لڑکے کومارا اورمارنے والے ہی اسے تھانےلےگئے۔ تھانے میں لانے والوں سے پولیس نے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کون لوگ ہیں؟

  • Share this:
جھارکنڈ موب لنچنگ پراعظم خان نے کہا- جان بوجھ کر کیا گیا تبریز انصاری کا قتل
اعظم خان کی مشکلات میں اضافہ، بیوی اوربیٹےکے خلاف بھی غیرضمانتی وارنٹ

سماجوادی پارٹی کے قدآورلیڈراوررکن پارلیمنٹ اعظم خان نے جھارکھنڈ میں ہوئی لنچنگ معاملے میں حکومت پرحملہ کیا ہے۔ رامپورمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےاعظم خان نےکہا کہ قانون تب کام کرے گا، جب قانون کی ایجنسیاں کام کریں گی۔ جھارکھنڈ میں لڑکے کومارا اورمارنے والے ہی اسے تھانے لے گئے۔ تھانے میں لانے والوں سے پولیس نے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کون لوگ ہیں؟


اعظم خان نےکہا کہ پولیس نے نہیں پوچھا کہ آپ میں سے کس کس نے تبریز انصاری کومارا ہے۔ پولیس نے کسی سے پوچھ  گچھ تک نہیں کی۔ ملزمین کو چھوڑدیا اورزخمی شخص کو اپنے پاس رکھ لیا۔ بجائے اس کے کہ اس کا میڈیکل ٹریٹمنٹ کیا جاتا۔ وہ مرگیا کیونکہ اسے مارنا ہی ان کا مقصد تھا۔ اگرزندہ رہتا توپہچان لیتا کہ کس کس نےاس پرحملہ کیا تھا۔


اینٹی لنچنگ لا پرپورے ملک کوشرمندہ ہونا پڑے گا


اعظم خان نےکہا کہ میں توبرابرکہہ رہا ہوں کہ 302 کا ملزم بری ہوجاتا ہےاور307 کا سزا پاتا ہے کیونکہ زخمی ہوا شخص گواہی دے سکتا ہےاورمرا ہوا گواہی نہیں دے سکتا۔ یہ تو پولیس حراست میں ہوا قتل ہے، اس لئے پولیس کی ذمہ داری بھی اتنی ہی ہے۔ 'اینٹی لنچنگ لا' پراعظم خان نےکہا کہ اس کے لئے پورے ملک کو شرمندہ ہونا پڑے گا۔ پوری دنیا کو جواب دینا پڑے گا اورپوری دنیا سوال کررہی ہے۔ بہت سی آرگنائزیشن نے پوچھا ہےکہ یہ کیا تماشہ ہورہا ہے؟
First published: Jun 29, 2019 11:26 PM IST