اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اعظم خاں کے بیٹے کی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں ، فرضی پین کارڈ کیس میں پھنسے عبداللہ اعظم

     سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اعظم خاں کے بیٹے اور سوار سے سماج وادی پارٹی کے ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم پر نئی مصیبت آن پڑی ہے۔

    سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اعظم خاں کے بیٹے اور سوار سے سماج وادی پارٹی کے ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم پر نئی مصیبت آن پڑی ہے۔

    سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اعظم خاں کے بیٹے اور سوار سے سماج وادی پارٹی کے ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم پر نئی مصیبت آن پڑی ہے۔

    • Share this:
      لکھنو : سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اعظم خاں کے بیٹے اور سوار سے سماج وادی پارٹی کے ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم پر نئی مصیبت آن پڑی ہے۔ ان پر دو پین کارڈ بنوانے کا الزام لگا ہے۔ اس معاملہ میں الیکشن کمیشن اور انکم ٹیکس محکمہ میں شکایت کی گئی ہے۔الزام ہے کہ عبداللہ اعظم نے انتخابی حلف نامہ میں غلط پین نمبر دیا ہے۔ ان کے خلاف پہلے ہی غلط تاریخ پیدائش کا الزام لگ چکا ہے۔
      رامپور میں انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صدر آکاش کمار سکسینہ نے الزام لگایا ہے کہ اپنے انتخابی حلف نامہ میں عبداللہ اعظم نے جو پین کارڈ دیا ہے، وہ انکم ٹیکس ریٹرن میں نہیں دیا ہے۔ معلومات کے مطابق آکاش کمار سکسینہ اترپردیش حکومت کے سابق وزیر شیو بہادر سکسینہ کے بیٹے ہیں۔
      آکاش کے مطابق حلف نامہ میں عبداللہ اعظم نے پین نمبر ڈی ڈبلیو اے پی کے 7513آر دکھایا جبکہ آئی ٹی آر دستاویزات میں انہوں نے دوسرا پین نمبر ڈی ایف او پی کے 616 کے دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص دو پین کارڈ نہیں بنوا سکتا۔ یہ شرائط کے خلاف ہے۔ اس معاملہ کی شکایت انہوں نے چیف الیکشن افسر اور انکم ٹیکس محکمہ سے کی ہے۔ انہوں نے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ عبداللہ اعظم کا انتخاب رد کیا جائے۔
      یہی نہیں آکاش کے مطابق دونوں ہی پین میں عبداللہ اعظم کی الگ الگ تاریخ پیدائش بھی درج ہے۔ پہلے سے ہی تاریخ پیدائش کے تنازع کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
      First published: