உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعظم خان کا اپنے بیٹے کو بھی اترپردیش اسمبلی الیکشن میں اتارنے کا اعلان

    سینئر ایس پی لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان: فائل فوٹو۔

    سینئر ایس پی لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان: فائل فوٹو۔

    اترپردیش کے وزیر اور سماج وادی پارٹی کے سرکردہ رہنما اعظم خان کے سب سے چھوٹے بیٹے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      رامپور : اترپردیش کے وزیر اور سماج وادی پارٹی کے سرکردہ رہنما اعظم خان کے سب سے چھوٹے بیٹے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں اور وہ ضلع کے سوار ٹانڈہ نشست سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ کل یہ اعلان یہاں ایک جلسہ عام میں مسٹر خان نے خوداپنے بیٹے عبداللہ اعظم کی موجودگی میں کیا۔
      مسٹر عبداللہ اپنے والد مسٹر اعظم اور والدہ ڈاکٹر تنظیم فاطمہ کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے اپنے خاندان کے تیسرے رکن ہوں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فاطمہ راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔ مسٹر اعظم نے جو خود رام پور صدر سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں یہ واضح کیا کہ مسٹر عبداللہ کی امیدواری کا باقاعدہ طور پر اعلان پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو کریں گے۔
      دلچسپ بات یہ ہے کہ سوار ٹانڈہ کی نمائندگی مسٹر اعظم کے روایتی حریف نواب کاظم علی خان کرتے ہیں جو حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر بی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔
      First published: