اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رامپور: سماجوادی پارٹی کےرکن پارلیمنٹ اعظم خان کی کنبےکےساتھ عدالت میں خودسپردگی، بھیجےگئے جیل

    سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان۔ فائل فوٹو

    سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان۔ فائل فوٹو

    اعظم خان کنبے نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج۔6 دھیریندر کمار کے سامنے خود سپردگی کی جہاں دھیریندر نےان کی ضمانت کی عرضی خارج کرتےہوئے انہیں 2 مارچ تک کےلئےجیل بھیج دیا۔

    • Share this:
    رامپور: سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج۔ 6 نے دو مارچ تک عدالتی حراست میں جیل بھیجنےکا حکم دیا ہے۔ فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ بنانے کے معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد بدھ کو اعظم خان اپنی اہلیہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے، جس کے بعد عدالت نے تینوں کو عدالتی حراست میں جیل بھیجنےکا حکم دیا۔ اس معاملے میں اب آئندہ سماعت دومارچ کو ہوگی۔

    اعظم خان کنبے نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج۔6 دھیریندر کمار کے سامنے خودسپردگی کی جہاں دھیریندرنے ان کی ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ تک کےلئےجیل بھیج دیا۔ ملکیت کو ضبط کرنےکےساتھ غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے اپنے بیوی اور بیٹےکے ساتھ عدالت کے سامنے خودسپردگی کی۔ واضح رہے کہ اعظم خان کنبہ عدالت کی جانب سے متعدد سمن اور غیرضمانتی وارنٹ جاری ہونے کےبعدبھی کورٹ کے سامنے پیش نہیں ہورہا تھا۔ عدالت نےپیرکو اعظم خان کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئےملکیت کوضبط کرنےاور غیر ضمانی وارنٹ جاری کیا تھا۔

    سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم۔
    سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم۔


    وہیں دوسری طرف پولیس افسران نے نظم و نسق کا حوالہ دیتے ہوئے اعظم خان اور ان کےکنبےکو رامپور جیل کے علاوہ کسی اور ضلع جیل میں منتقل کرنےکےلئے عدالت سے درخواست کی ہے۔ عدالت کو ابھی اس معاملے پر فیصلہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ عبداللہ اعظم کے دو پیدائشی سرٹیفکیٹ معاملے میں اعظم خان نے اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ اس معاملے میں بدھ کو اے ڈی جے 6 کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں لینے کا حکم دیا۔ اس معاملے میں اب آئندہ سماعت دومارچ کو ہوگی۔

    اس سے پہلے ہوا تھا قرقی کا حکم

    منگل کو نچلی عدالت نے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ اور رکن اسمبلی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کی جائیداد کی قرقی کرنے کا حکم دیئے تھے۔ اس سے پہلے پیر کو اے ڈی جے-6 کی عدالت نے اعظم خان اور ان کی فیملی کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔ واضح رہے کہ عبداللہ اعظم کے خلاف دو دو پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے، دو دو پاسپورٹ بنوانے اور دو دو پین کارڈ بنوانے کے مقدمے درج ہیں۔ ان میں تین مقدمے بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے درج کرائے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ عبداللہ اعظم نے فرضی طریقے سے دو پیدائش سرٹیفکیٹ بنوا رکھے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: