உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعظم خان کی ایک بار پھر پھسلی زبان ، اب سماجوادی پارٹی کو بتا یا ڈوبتا جہاز

    اپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہنے والے اتر پردیش کے کابینی وزیر اور سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اعظم خان نے اپنی ہی پارٹی کو ڈوبتا جہاز قرار دے دیا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : اپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہنے والے اتر پردیش کے کابینی وزیر اور سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اعظم خان نے اپنی ہی پارٹی کو ڈوبتا جہاز قرار دے دیا ہے۔ اعظم خان پارٹی چھوڑکر جانے والوں پر نشانہ سادھ دے رہے تھے، لیکن اس دوران انہوں نے سماجوادی پارٹی کو ہی ڈوبتا جہاز بتادیا۔
      اعظم خان نے پارٹی چھوڑ کر جانے والے لوگوں پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دیکھئے ہماری پارٹی کو جو چھوڑ کر جا رہے ہیں، پانی کے جہاز میں جب سراخ ہو جائے اور ڈوبنے کا اندازہ ہو ، تو سب سے پہلے چوہے چھوڑ کر بھاگتے ہیں۔ اب ایسے لوگوں کو جنہیں خوف ہےکہ انہیں شاید ٹکٹ نہ ملیں ، تو وہ پارٹی چھوڑ کر ہی بھاگیں گے۔
      قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں 2017 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے وقت میں جب پارٹی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے ، اعظم خان کے اس بیان کے کئی مطلب نکالے جارہے ہیں ۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اعظم خان نے پارٹی مخالف بیان دیا ہو، اس سے قبل بھی وہ پارٹی مخالف بیانات دے چکے ہیں۔
      First published: