رامپور: اترپردیش کے شہری ترقی اور اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اعظم خاں نے الزام لگایا ہے کہ سماج وادی پارٹی سے برطرف کئے گئے امرسنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی اور مظفرنگر فسادات کے ملزم سنگیت سوم ان کا قتل کراسکتے ہیں۔
مسٹر خان نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ ان میں سے ایک گوشت کا سابق بڑا تاجر ہے۔ اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اس کے باوجود مرکزی حکومت نے سیکورٹی کے لئے کمانڈر فراہم کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے لیڈر کا بڑے بڑے صنعتکاروں سے لے کر فلمی ہستیوں سے تعلقات ہیں۔ اس لئے ان دونوں کو مجھ سے جان کا خطرہ لاحق ہونے والا بیان خطرناک سازش کا حصہ ہے۔ .
انہوں نے کہا کہ یہ ان کا عام بیان نہیں ہے بلکہ یہ پیش ہندی والا بیان ہے۔ انہوں نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹّر کے بیف سے متعلق بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس بیان پر نوٹس لینا چاہیے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔