ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس کی شکست مولانا اجمل کے منفی کردار کے سبب ہوئی: سابق گورنرعزیز قریشی

پرتاپ گڑھ ۔ کانگریس نے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ کبھی ختم ہونے والی پارٹی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 23, 2016 11:59 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانگریس کی شکست مولانا اجمل کے منفی کردار کے سبب ہوئی: سابق گورنرعزیز قریشی
پرتاپ گڑھ ۔ کانگریس نے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ کبھی ختم ہونے والی پارٹی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔

پرتاپ گڑھ ۔ کانگریس نے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ کبھی ختم ہونے والی پارٹی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ آسام میں گانگریس کی شکست سیکولر ووٹوں کی تقسیم اور یو ڈی ایف کے سربراہ مولانا اجمل کے منفی کردار کے سبب ہوئی۔ان خیالات کا اظہار سابق گورنر عزیز قریشی نے اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر کے تعمیر عامہ کے ڈاک بنگلے میں تونکل پور مشاعرے میں شرکت کیلئے جاتے وقت صحافیوں سے دوران گفتگو کیا۔ سابق گورنر عزیز قریشی نے کہا کہ کانگریس ایک نظریہ ہے اور ملک کے اقتدار پرمضبوطی کے ساتھ طلوع ہو گی۔


سماج وادی پارٹی سے اعظم خاں کے ذریعہ ان کا نام پیش کرنے اور ملائم سنگھ کے ذریعہ نامنظور کئے جانے کے سوال پر کہا کہ میں نے کبھی اعظم خاں اور ملائم سنگھ سے خواہش نہیں ظاہرکی اور نہ تو درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ کا تعاون وہ سیکولرزم کی بنیاد پر گزشتہ چالیس سال سے کر رہے ہیں۔ملک میں سیکولرزم کو لے کر اگر کوئی محاذ بنے گا تو وہ ملائم سنگھ کے بغیر ادھورا ہے۔


انہوں نے ملائم سنگھ کو سیکولر قرار دیتے ہوئے بی جے پی کو فرقہ پرست پارٹی بتایا۔ کانگریس کے دور اقتدار میں میرٹھ ،ملیانہ اور بھاگل پور کے فرقہ وارانہ فسادات کے سوال پر کہا کہ آنجہانی جواہرلعل نہرو کے بعد ان کی سیکولر ذہنیت کے بر عکس ایسے لوگ شامل ہوئے جنہوں نے کانگریس کو مزید نقصان پہنچایا ۔ انہوں کہا کہ میں کانگریس میں ہوں۔ میری موت کے ساتھ کانگریس کا دامن چھوٹے گا اور انتقال پر میرا کفن کانگریس کا پرچم ہو گا۔

First published: May 23, 2016 11:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading