روہنگیا کو یہاں بسنے دیا تو ہندوستان میں بن جائیں گے 10 اور کشمیر: رام دیو
یوگ گرو بابا رام دیو نے این آر سی کو ملک کے مفاد میں اور غیر قانونی تارکین وطن کو ہندوستان کے لئے خطرہ بتایا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 11, 2018 03:44 PM IST

یوگ گرو بابا رام دیو: فائل فوٹو۔
این آر سی پر جاری تنازعہ رکتا نظر نہیں آرہا ہے۔ یوگ گرو بابا رام دیو نے این آر سی کو ملک کے مفاد میں اور غیر قانونی تارکین وطن کو ہندوستان کے لئے خطرہ بتایا۔ رام دیو کا کہنا ہےکہ ’ ہندوستان میں تین سے چار کروڑ لوگ غیر قانونی طریقہ سے رہ رہے ہیں۔ اس میں روہنگیا اوپر سے اور آ گئے، جن کو غلط طریقہ سے ٹریننگ دی گئی ہے۔ وہ (روہنگیا) یہاں بس گئے، تو یہاں 10 کشمیر اور تیار ہو جائیں گے‘‘۔
رام دیو نے یہ باتیں ہفتہ کے روز ہریانہ کے روہتک میں دیانند مٹھ میں کہیں۔ روہنگیا کو ہندوستان میں پناہ دینے پر رام دیو نے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ پہلے ہی ایک کشمیر کا معاملہ حل نہیں ہو پا رہا، اب جس طرح سے لوگ عیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوتے جا رہے ہیں، اس سے 10 کشمیر اور تیار ہوجائیں گے‘‘۔
رام دیو نے کہا’ چاہے وہ بنگلہ دیشی، پاکستانی، روہنگیا یا یہاں تک کہ امریکی ہی کیوں نہ ہوں، تارکین وطن نے ہمیشہ سے ہندوستان کی سکیورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ پیدا کیا ہے۔ اس لحاظ سے ان سبھی کو ملک بدر کیا جانا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک کشمیر کو سنبھالنے میں اہل نہیں ہیں اور اگر روہنگیا کو یہاں رہنے کی اجازت دے دی گئی تو سوچئے کیا حالات ہو جائیں گے۔
3-4 crore log Bharat mein avaidh tareeke se rehte hain, ismein Rohingya upar se aur aa gaye, jinko galat tareeke se training di gai hai, vo yahan par bas gaye toh yahan 10 Kashmir aur tayar ho jayenge: Baba Ramdev on #NRC (10.08.18) pic.twitter.com/YllAm1qCOn
— ANI (@ANI) August 11, 2018