مودی حامی بابا رام دیو نے بھی اب کہا، ملک غریبی، بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال
یوگ گرو بابا رام دیو: فائل فوٹو
بابا رام دیو نے ’پتانجلی ‘کے پانچ پروڈکٹس لانچ کرنے کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مہنگائی سے مصیبت آئی ہوئی ہے اس سے بھگوان گنیش ہی نجات دلا سکتے ہیں۔
پچھلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے یوگ گرو بابا رام دیو نے آج کہا کہ ملک کے عوام غریبی ،بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال ہیں او ر غیرممالک سے کالادھن لانے کے لئے سخت قدم نہیں اٹھائے جا رہے ہیں ۔ بابا رام دیو نے ’پتانجلی ‘کے پانچ پروڈکٹس لانچ کرنے کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک مہنگائی ،غریبی اور بے روزگاری سے بے حال ہے ۔ مہنگائی سے مصیبت آئی ہوئی ہے اس سے بھگوان گنیش ہی نجات دلا سکتے ہیں ۔
اس طرف توجہ دلائے جانے پر کہ پچھلے انتخابات کے دوران انھوں نے لوگوں سے کہا تھا کہ مودی کے اقتدارمیں آنے پر پٹرول ،ڈیزل 35،40روپئے لیٹر ملیں گے جسکی بی جے پی نے بھی حمایت کی تھی ،یوگ گرونے کہا کہ ،’’میں نے ایسا کہا تھا لیکن حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر سب سے زیادہ ٹیکس لگارکھا ہے ۔ ‘‘ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل مہنگا ہوا ہے ۔ امید ہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی مہنگائی سے نجات دلائیں گے ۔
بابارام دیونے کہا کہ ملک کے اندر سے کالادھن نکالنے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں اور کچھ سخت قدم اٹھائے گئے ہیں لیکن غیر ممالک سےکالادھن واپس لانے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ لوگ حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ۔غیر ممالک میں کئی لاکھ کروڑ روپئے کالا دھن کی شکل میں ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔