وزیراعظم نریندر مودی نے بابا صاحب بھیم راوٗ امبیڈ کر کی وراثت پر سیاست کرنے کو لے کر سیاسی جماعتوں کی تنقید کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بابا صاحب کے عزت میں اضافہ کرنے کے لئے ان کی حکومت نے جتنا کام کیا ہے، اتنا کسی نے نہیں کیا ہے.
وزیر اعظم مودی نے بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا ’’میں آئین کے معمار امبیڈکر صاحب کی طرف سے دکھا ئے گئے راستے پر چل رہا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے غریبوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں.
وزیر اعظم نے کہا کہ بابا صاحب کی یاد میں کئی منصوبوں کو پورا کرکے ہماری حکومت نے انہیں مناسب مقام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب نے 26 علی پور روڈ پر واقع گھر میں اپنی آخری سانس لی، وہ امبیڈکر جینتی کے موقع پر ملک کے لئے وقف کیا جائے گا۔
ممبران پارلیمنٹ کے ہاسٹلوں کے ساتھ منسلک ویسٹ کورٹ اینکسی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعد نریندر مودی نے کہا کہ لوگوں نے سیاسی فائدہ کے لئے امبیڈکر کا نام استعمال کیا. انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے امبیڈ کر انٹرنیشنل سینٹر کو مکمل کیا، جس پر اس وقت غور کیاگیا تھا جب اٹل بہاری واجپئی کی حکومت مرکز میں تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔