ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بابری مسجد -رام جنم بھومی تنازع پر سیاست بند ہونی چا ہئے : سوامی ادھو کچھا نند ، وسیم رضوی کی بھی شدید تنقید

گوردھن پیٹھا دھیشور کے سوامی ادھوکشا نند نے بابری مسجد -رام جنم بھومی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کیلئے کہا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 20, 2017 10:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بابری مسجد -رام جنم بھومی تنازع پر سیاست بند ہونی چا ہئے : سوامی ادھو کچھا نند ، وسیم رضوی کی بھی شدید تنقید
گوردھن پیٹھا دھیشور کے سوامی ادھوکشا نند نے بابری مسجد -رام جنم بھومی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کیلئے کہا ہے۔

الہ آباد : گوردھن پیٹھا دھیشور کے سوامی ادھوکچھا نند نے بابری مسجد -رام جنم بھومی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کیلئے کہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ سرکاروں کو اس معاملہ میں دخل اندازی سے پرہیز کرنا چاہئے۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اورشری شری روی شنکرکی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے سوامیادھوکچھا نند نےکہا کہ بابری مسجد -رام جنم بھومی تنازع سےان دونوں کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مندر مسجد کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ سلجھائے جانےکےسوال پرانہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس تنازع کو بات چیت کے ذریعہ سلجھانے کی کوشش کی گئی ، لیکن اس میں ناکامی ہاتھ لگی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس تنازع پرعدالت کے فیصلےکا انتظار کرنا چاہئے ۔

First published: Dec 20, 2017 10:52 PM IST