உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابل سپریو نے دہلی کی ائیرہوسٹس سے کی منگنی، یکم اگست کو رچائیں گے شادی

    نئی دہلی۔ مودی حکومت میں شہری ترقی کے وزیر مملکت بابل سپریو نے منگنی کر لی ہے۔

    نئی دہلی۔ مودی حکومت میں شہری ترقی کے وزیر مملکت بابل سپریو نے منگنی کر لی ہے۔

    نئی دہلی۔ مودی حکومت میں شہری ترقی کے وزیر مملکت بابل سپریو نے منگنی کر لی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ مودی حکومت میں شہری ترقی کے وزیر مملکت بابل سپریو نے منگنی کر لی ہے۔ بابل نے ایک ائیرہوسٹس کے ساتھ منگنی کی ہے۔ ایسی رپورٹیں ہیں کہ وہ شادی یکم اگست کو کریں گے۔ ان کی ایئر ہوسٹس منگیتر کا نام رچنا شرما ہے اور وہ دہلی کی رہنے والی ہیں۔

      بابل کی رچنا سے ملاقات پرواز میں ہی ہوئی تھی۔ ایک انٹرویو میں بابل نے اپنے رشتہ پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ان کی قسمت میں ہوائی سفر زیادہ لکھ گیا ہے۔ زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر رچنا سے ملاقات ہوئی، پھر اگلی ملاقات میں ان سے بات بھی ہوئی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی اس کی اسکرپٹ لکھ کر بیٹھا ہو۔

      اس کے بعد بابل نے رچنا سے ان کا نمبر لیا اور پھر دونوں میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ان دو ملاقاتوں والے سفر کے درمیان صرف 10 دن کا فرق تھا۔ بابل سپریو کو 2014 میں لوک سبھا کا ٹکٹ ملنے کی اسکرپٹ بھی ہوائی جہاز سے ہی شروع ہوئی تھی۔ تب وہ بابا رام دیو کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

      بابل سپریو کی پہلی شادی سے انہیں ایک بیٹی ہے۔ تاہم پہلی بیوی کے ساتھ ان کا طلاق ہو چکا ہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے کئی گیت گانے والے بابل سپریو کی پہلی شادی ریا سے 1995 میں ہوئی تھی اور 2006 میں طلاق ہو گیا تھا۔ ریا کے ساتھ بابل کی ملاقات شاہ رخ خان کے ایک پروگرام میں ٹورنٹو میں ہوئی تھی۔ دونوں سے ایک بیٹی شرمیلی ہے جس کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی۔
      First published: