ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی میں شامل ہوئیں سائنا نہوال، کہا۔ وزیراعظم مودی نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے

وزیراعظم مودی کی ستائش میں قبل ازیں کئے گئے سائنا نہوال کے ٹوئیٹس سے یہ سمجھاجا رہا تھا کہ ان کا جھکاو زعفرانی جماعت کی طرف ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 29, 2020 01:40 PM IST
  • Share this:
بی جے پی میں شامل ہوئیں سائنا نہوال، کہا۔ وزیراعظم مودی نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے
بہن چندراشو کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئیں سائنا نہوال

نئی دہلی۔ بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی سائنا نہوال بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔ ہریانہ میں پیدا ہوئی 29سالہ سائنا نہوال حیدرآباد میں رہتی ہیں۔ وہ ہندوستان کی مشہور کھلاڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی ہے۔ سائنا نہوال کی بی جے پی میں شمولیت دہلی انتخابات سے پہلے ہوئی ہے۔گزشتہ سال کئی کھلاڑیوں بشمول کرکٹر گوتم گمبھیر،ببیتا پھوگاٹ نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ہریانہ انتخابات سے پہلے ریسلر سشیل کمار اور ببیتا پھوگاٹ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کے ساتھ ہاکی ٹیم کے کپتان سندیپ سنگھ بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ سنگھ کو انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر بنایاگیا ہے۔ آج سائنا نہوال کے ساتھ ان کی بہن چندرن شو نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں سائنا نہوال نے اپنی بہن کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ان کو گلدستہ پیش کیاگیا اور پارٹی کا کھنڈوا پہنایاگیا۔امکان ہے کہ بی جے پی سائنا نہوال کی خدمات دہلی اسمبلی کے انتخابات کی مہم میں حاصل کرے گی۔



اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہوال نے کہا ”میں نے ملک کے لئے میڈلس جیتے ہیں۔ میں کافی سخت محنت کرتی ہوں اور میں سخت محنت کرنے والوں کو پسند کرتی ہوں۔ میں نے یہ دیکھا ہے کہ وزیراعظم مودی نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ میں ان کے ساتھ مل کر ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے نریندر سر سے کافی جذبہ حاصل ہوتا ہے۔“نہوال نے کہا کہ ان کے لئے یہ سب کچھ نیا ہے لیکن انہیں سیاست کا علم رکھنا اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کھیل کود کے فروغ کے لئے کافی کام کیا ہے۔ کھیلو انڈیا ایسا پروگرام ہے جس میں کافی حد تک کھلاڑی حصہ لیتے ہیں،کامیاب ہونے والوں کو بڑی بڑی اکیڈمیوں میں شمولیت اور ملک کیلئے کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کی ستائش میں قبل ازیں کئے گئے نہوال کے ٹوئیٹس سے یہ سمجھاجا رہا تھا کہ ان کا جھکاو زعفرانی جماعت کی طرف ہے۔

سابق نمبر ون کھلاڑی کو کھیل میں ملک کے سرکردہ ایوارڈس راجیو کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ انہوں نے 24بین الاقوامی خطابات پر اپنا قبضہ جمایا۔ لندن اولمپکس میں انہوں نے برونز میڈل حاصل کیاتھا۔ نہوال 2009میں عالمی نمبر دو کھلاڑی رہ چکی ہیں اور 2015میں انہوں نے ورلڈ نمبرون کھلاڑی کا مقام حاصل کیا تھا۔
First published: Jan 29, 2020 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading