ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب نتیش کمار کو وزیراعظم بنانے کے لئے کام كروں گا: بدرالدین اجمل

نئی دہلی۔ آسام کی سیاست میں بدرالدین اجمل کوئی بڑا معجزہ تو نہیں کر سکے لیکن کانگریس کی ہار کی ایک وجہ ضرور بن گئے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 21, 2016 03:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب نتیش کمار کو وزیراعظم بنانے کے لئے کام كروں گا: بدرالدین اجمل
اے آئی یو ڈی ایف سربراہ مولانا بدرالدین اجمل: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ آسام کی سیاست میں بدرالدین اجمل کوئی بڑا معجزہ تو نہیں کر سکے لیکن کانگریس کی ہار کی ایک وجہ ضرور بن گئے۔ اب وہ کانگریس اور بی جے پی دونوں پر اپنی ہار کا غصہ نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں پولرائزیشن کیا اور میری تصویر دکھا کر لوگوں سے کہا کہ یہ بنگلہ دیشی ہے۔ وہ لوگوں کو بانٹ کر ریاست میں انتخابات جیتی ہے۔


انہوں نے کانگریس پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ کانگریس کے لوگوں نے بی جے پی سے زیادہ مجھے شکست دینے کی کوشش کی ۔ بی جے پی نے راہل گاندھی سے بھی میرے خلاف پروپیگنڈہ کرایا۔ انہوں نے اشاروں اشاروں میں بی جے پی اور کانگریس پر مل کر اپنے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی ہے اور اس الیکشن میں میری ہار ہوئی ہے۔


کانگریس کے ساتھ مستقبل میں کسی طرح کے ممکنہ اتحاد پر اجمل نے کہا کہ کانگریس سے اب بات کرنا ماتھا پیٹنے جیسا ہے، پھر بھی میں کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار چاہتے تھے کہ میں کانگریس کے ساتھ جاؤں۔ بدرالدین اجمل نے اپنی مستقبل کی حکمت عملی پر کہا کہ اب ہم یوپی میں جائیں گے اور نتيش جی کو 2019 کا وزیر اعظم بنانے کی مہم میں ان کا ساتھ دیں گے۔

First published: May 21, 2016 03:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading