نئی دہلی: اے آئی یو ڈی ایف یعنی آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل آبادی میں اضافے پر متنازعہ بیان دینے پر گھرتے نظر آرہے ہیں۔ ایم پی بدرالدین اجمل کے اس بیان کہ 'ہندو شادی سے پہلے 2-3 بیویاں رکھتے ہیں' پر چاروں طرف سے تنقید ہو رہی ہے۔ یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے اس بیان کی مذمت کی ہے اور اسے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا بیان قرار دیا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی لیڈر جےویر شیرگل نے کہا کہ وہ سرخیوں میں رہنے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں۔
دراصل، اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور ایم پی بدرالدین اجمل نے آبادی میں اضافے پر کہا تھا، 'وہ (ہندو) 40 سال سے پہلے غیر قانونی طور پر 2-3 بیویاں رکھتے ہیں۔ 40 سال کے بعد بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کہاں رہتی ہے… انہیں مسلم فارمولہ اپناکر اور 18-20 سال کی عمر میں اپنے بچوں کی شادی کرا دینی چاہئے۔
بدرالدین اجمل نے بھی بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر جگہ مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ حکومت صرف ہندوؤں کو مضبوط بنانے کا کام کر رہی ہے۔ آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل نے کہا کہ مسلمانوں کو بھی مضبوط بننا چاہیے۔ اس بیان کا ویڈیو وائرل ہوا اور اس کی مذمت بھی کی گئی۔
شاہ رخ خان کا اپ کمنگ فلموں کو لیکر بڑا انکشاف، جانئے کیا کچھ کہا؟
بدرالدین اجمل کے بیان پر اتر پردیش کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی کو ہر گز قبول نہیں کیا جاسکتا۔ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانی چاہیے۔ ساتھ ہی بی جے پی کے ترجمان جیویر شیرگل نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بچانے کے قابل نہیں ہیں، دوسرے مذاہب کو مشورہ دینے گئے ہیں۔ ہندوستان کی تہذیب قانون کے مطابق چلتی ہے۔ وہ میڈیا کی سرخیوں میں آنے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔