ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو تومر بھی ہار گئیں کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ، اسپتال میں ہوا انتقال

شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو رومر نے نشانے بازی میں نیشنل اور ریاستی لیول پر کئی میڈل اپنے نام کئے تھے۔ فلم ساز انوراگ کشیپ نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم سانڈ کی آنکھ بھی بنائی اور اس کے ذریعے انہیں پوری دنیا میں ایک الگ مقام حاصل تھا۔

  • Share this:
شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو تومر بھی ہار گئیں کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ، اسپتال میں ہوا انتقال
شوٹر دادی بھی ہار گئیں کووڈ سے زندگی

یوپی کے باغپت کی شوٹر دادی کے نام سے مشہور نشانے باز چندرو تومر بھی کورونا وائرس Covid-19 pandemic سے زندگی کی جنگ ہار گئیں۔ ان کا آج جمعے کو میرٹھ کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ 89  سالہ چندرو رومر کا گزشتہ کئی دنوں سے میرٹھ کے آنند اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ شوٹر دادی 26  اپریل کو کووڈ پازیٹو پائی گئی تھیں اور اس کی اطلاع ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی تھی۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کے چلتے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو رومر نے نشانے بازی میں نیشنل اور ریاستی لیول پر کئی میڈل اپنے نام کئے تھے۔ شوٹر دادی باغپت کے جوہڑی گاؤں کی رہنے والی تھیں۔ فلم ساز انوراگ کشیپ نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم سانڈ کی آنکھ بھی بنائی اور اس کے ذریعے انہیں پوری دنیا میں ایک الگ مقام حاصل تھا۔ شوٹر دادکی کے انتقال سے ہر جانب غم کی لہر ہے۔


شوٹر دادی 26  اپریل کو کووڈ پازیٹو پائی گئی تھیں اور اس کی اطلاع ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی تھی۔


 



سوشل  میڈیا پر ان کی مقبولیت لاجواب تھی۔ وہ مسللس ٹویٹر پر ایکتو رہتی تھیں۔


ان کے ٹویٹر پر ئی ٹویٹ پن ہے۔ جس میں وہ کشمیر گھومنے کی بار کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایک بار کم سے کم جموں۔کشمیر گھومنا ہے ، کبھی نہیں گئئ۔ بتا دینا کب ماحول ٹھیک ہے جاؤں گی ضرور۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 30, 2021 04:16 PM IST