ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستانی دہشت گرد کا اعتراف، مجھے فوج کے لوگوں نے ٹریننگ دی، جماعت الدعویٰ نے بھیجا

بہادر نے کہا کہ میرا نام بہادر علی ہے۔ ہندوستان کی فوج ظلم کرتی ہے۔ جماعت الدعویٰ نے مجھے مظفر آباد میں ٹریننگ دلائی اور کشمیر بھیجا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Aug 10, 2016 03:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستانی دہشت گرد کا اعتراف، مجھے فوج کے لوگوں نے ٹریننگ دی، جماعت الدعویٰ نے بھیجا
بہادر نے کہا کہ میرا نام بہادر علی ہے۔ ہندوستان کی فوج ظلم کرتی ہے۔ جماعت الدعویٰ نے مجھے مظفر آباد میں ٹریننگ دلائی اور کشمیر بھیجا۔

نئی دہلی۔ کشمیر میں گرفتار لشکر دہشت گرد بہادر علی نے آج اعتراف کیا کہ اسے پاکستان سے ٹریننگ دے کر بھیجا گیا تھا۔ آج این اے آئی نے اپنی پریس کانفرنس میں بہادر کے قبول نامے والی ویڈیو کو دکھایا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ کس طرح اسے ٹریننگ دے کر کشمیر بھیجا گیا۔


بہادر نے کہا کہ میرا نام بہادر علی ہے۔ ہندوستان کی فوج ظلم کرتی ہے۔ جماعت الدعویٰ نے مجھے مظفر آباد میں ٹریننگ دلائی اور کشمیر بھیجا۔ پاکستانی فوج کے لوگوں نے مجھے ٹریننگ دی۔ ، گوگل میپ سے مجھے ٹھکانے کی معلومات دی گئی۔ 2014 میں مجھے ٹریننگ دی گئی۔


بہادر نے کہا کہ مجھے کہا گیا فساد کرکے ماحول خراب کرو۔ مجھے بتایا گیا کہ بھارتی فوج مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے۔ مجھے 50 ہزار روپے بھی دیے گئے۔ مجھ سے  افغانستان کی طرح جہاد کرنے کی بات کہی۔

First published: Aug 10, 2016 03:51 PM IST