ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بہرائچ میں خوفناک سڑک حادثہ، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 6 کی موت، 10 زخمی

پولیس کے مطابق، ایک مہندرا گاڑی میں سوار 16 مسافر امبیڈکر نگر واقع کچھوچھہ شریف کی زیارت کر کے لوٹ رہے تھے۔ تبھی پیاگ پور تھانہ علاقے کے شیو دہا موڑ کے پاس کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 6 لوگوں کی جائے واردات پر ہی موت ہو گئی۔

  • Share this:
بہرائچ میں خوفناک سڑک حادثہ، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 6 کی موت، 10 زخمی
بہرائچ میں خوفناک سڑک حادثہ، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 6 کی موت، 10 زخمی

بہرائچ۔ اترپردیش (Uttar Pradesh) کے ضلع بہرائچ (Bahraich) کے پیاگ پور تھانہ علاقہ کے شیو دہا موڑ کے پاس ہوئے خوفناک سڑک حادثے (Road Accident) میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ سبھی زخمیوں کو پولیس کی گاڑی سے اسپتال پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، سبھی ہلاک شدگان اور زخمی افراد لکھیم پور کھیری ضلع کے تکنیا اور سنگاہی کے رہنے والے ہیں۔



پولیس کے مطابق، ایک مہندرا گاڑی میں سوار 16 مسافر امبیڈکر نگر واقع کچھوچھہ شریف کی زیارت کر کے لوٹ رہے تھے۔ تبھی پیاگ پور تھانہ علاقے کے شیو دہا موڑ کے پاس کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 6 لوگوں کی جائے واردات پر ہی موت ہو گئی۔ حالانکہ، مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ وقت پر اگر ایمبولینس آ گئی ہوتی تو کچھ لوگوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ لیکن ایمبولینس کے نہ پہنچنے پر پولیس کی گاڑی سے سبھی کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔
اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ادھر زیارت سے لوٹ رہے عقیدت مندوں کی موت سے کنبوں میں کہرام مچ گیا ہے۔ پیاگ پور تھانہ کے داروغہ مکیش سنگھ نے بتایا کہ امبیڈکر نگر کے کچھوچھہ میں عقیدت مند زیارت کرنے گئے تھے۔ وہاں سے زیارت کر کے وہ لکھیم پور لوٹ رہے تھے۔


وزیر اعلیٰ یوگی نے کیا دکھ کا اظہار


اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بہرائچ میں ایک سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرا دکھ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے حکام کو اس حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کا علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 02, 2020 08:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading