ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سومناتھ بھارتی کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد، گرفتاری کی تلوار لٹکی

نئی دہلی۔ دہلی کے سابق وزیر قانون اور مالویہ نگر سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کو آج دہلی ہائی کورٹ سے سخت جھٹکا لگا جب عدالت نے گھریلو تشدد کے معاملے میں ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کردی، اس کے ساتھ ہی ان پر گرفتاری کی تلوار لٹک گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 22, 2015 05:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سومناتھ بھارتی کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد، گرفتاری کی تلوار لٹکی
نئی دہلی۔ دہلی کے سابق وزیر قانون اور مالویہ نگر سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کو آج دہلی ہائی کورٹ سے سخت جھٹکا لگا جب عدالت نے گھریلو تشدد کے معاملے میں ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کردی، اس کے ساتھ ہی ان پر گرفتاری کی تلوار لٹک گئی ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی کے سابق وزیر قانون اور مالویہ نگر سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کو آج دہلی ہائی کورٹ سے سخت جھٹکا لگا  جب عدالت نے گھریلو تشدد کے معاملے میں ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کردی، اس کے ساتھ ہی ان پر گرفتاری کی تلوار لٹک گئی ہے۔

جسٹس سریش کیت نے پیشگی ضمانت کی عرضی پر فریقین کی طویل بحث کے بعد اسے مسترد کردیا۔ انہوں نے اپنے حکم میں کہا کہ مسٹر بھارتی کی عرضی خارج کی جاتی ہے ۔اس سے پہلے عدالت نے گذشتہ 17ستمبر کو عرضی پر فیصلہ آ ج تک کے لئے محفوظ رکھ لیا تھا۔

عدالت کے حکم کے بعد مسٹر بھارتی کی طرف سے وکیل وجے اگروال نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممبر اسمبلی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے لیکن ابھی اور بھی قانونی راستے کھلے ہوئے ہیں۔ عرضی مسترد ہونے کے بعد دہلی پولیس مسٹر بھارتی کو گرفتار کرنے مالویہ نگر میں ان کی رہائش گا ہ پر پہنچی لیکن وہ وہاں نہیں ملے۔


عدالت نے دیر رات پولیس تھانے پہنچنے پر ممبر اسمبلی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو تھانہ جانے سے اتنا پیا ر ہے تو ہم آپ کو یہیں سے بھیجیں گے ۔ ایک مرتبہ آپ کو راحت مل گئی ہے تو آپ شیروں کی طرح سلوک کررہے ہیں اور یہاں سے وہاں جارہے ہیں۔

بیوی لیپیکا مترا کے ذریعہ دوارکا تھانے میں گھریلو تشدد کے معاملے میں رپورٹ درج کرانے کے بعد مسٹر بھارتی نے دوارکا عدالت میں ضمانت کی عرضی دائر کی تھی لیکن عدالت نے ان کی عرضی مسترد کرتے ہوئے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردئے تھے۔ اس کے بعد مسٹر بھارتی نے دہلی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی دی تھی۔
محترمہ مترا نے گذشتہ دس جون کو دہلی خواتین کمیشن میں گھریلو تشدد کے سلسلے میں مسٹر بھارتی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔ ان کا الزام ہے کہ 2010میں شادی کے بعد سے ہی مسٹر بھارتی انہیں تنگ کرتے تھے۔ انہوں نے اس سلسلے میں دہلی پولیس میں بھی شکایت درج کرائی تھی۔ دہلی پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات 307, 498, 324, 406, 313 اور 515 سمیت کئی دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔
سماعت کے دوران محترمہ لیپیکا عدالت میں موجود تھیں ۔ انہوں نے بعد میں کہا کہ مسٹر بھارتی کی طرف سے مجھ پر مقدمہ واپس لینے کے لئے دباو بھی ڈالا گیا۔
First published: Sep 22, 2015 12:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading