نئی دہلی : ایودھیا کے بعد اب نوئیڈا میں بھی بجرنگ دل کے ذریعہ ایک سیلف ڈیفنس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں بجرنگ دل کے کارکنوں کو ائيرگن اور تلوار کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ پروگرام کے منتظمین کا دعوی ہے کہ وہ 31 سال سے ایسے کیمپ کا انعقاد کررہے ہیں۔
اس کیمپ میں بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے ہی ایودھیا میں اسی طرح کا کیمپ لگایا گیا تھا، جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کیس میں پولیس نے آرگنائزر کو گرفتار کیا تھا۔
ادھر اس معاملہ پر کانگریس سمیت متعدد جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ے اور ایسے کیمپ پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ بی جے پی لیڈر ونے کٹیار نے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کیمپوں میں کچھ بھی غلط نہیں لگتا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔